آل راؤنڈر بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام، ایکشن پر پابندی برقرار
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، سابق کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن کا دوسرے بالنگ ایکشن ٹیسٹ میں بھی ناکام ہوگئے۔
انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران سابق بنگلادیشی کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ انگلینڈ کی لافبرو یونیورسٹی میں ٹیسٹ کیا گیا اور وہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے نتیجے میں ان پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔تاہم شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا، اس ٹیسٹ کو بھی پاس کرنے میں کرکٹر ناکام رہے ہیں جس کے باعث آل راؤنڈر چیمپئینز ٹرافی ایونٹ بولنگ کروانے سے قاصر رہیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹر کھیلنے کے اہل رہیں گے۔بالنگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد بنگلادیش کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شکیب الحسن کی شمولیت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں بنگلادیش کا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بھارت کے خلاف شیڈول ہے جبکہ ایونٹ میں شریک تمام 8 ٹیموں کو 12 جنوری تک اپنے حتمی اسکواڈ جمع کرانا ہوں گے۔کیا آرمی افسر کو اتنا تجربہ اور عبور ہوتا ہے کہ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کو بڑا دھچکا لگنے کا امکانجسپریت بمراہ کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی
مزید پڑھ »
شکیب الحسن کی چیمپئنز ٹرافی میں شمولیت غیر یقینیبنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شمولیت غیر یقینی بن گئی ہے کیونکہ ان کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
جونکووِچ کو اوپِلکا نے بری شکست دینومک جونکووِچ کی آسٹریلیا اُبُن کی تیاریاں کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا ہے جب وہ برسبین انٹرنیشنل میں رائلی اوپِلکا سے ہار گئے۔
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی: راولپنڈی میں میچز نہ ہونے کا خدشہبراڈکاسٹرز کے اعتراضات کی وجہ سے راولپنڈی میں چیمپئینز ٹرافی کے میچز نہ ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھ »
صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی میں شمولیت کیلئے لندن میں ڈاکٹرز سے مشاورتقومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کیلئے انکا علاج کیلئے انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز سے مشاورت کی جارہی ہے۔ کیپ ٹاؤن میں دو ٹیسٹ میچ میں انجری کے بعد انکا علاج کیلئے لندن روانگی ہوئی۔
مزید پڑھ »
پیٹ کمنز کی انجری، چیمپئینز ٹرافی میں شمولیت پر سوالاتآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز جس نے بارڈر-گواسکر ٹرافی میں ٹخنے کی انجری کی وجہ سے پانچویں ٹیسٹ سے باہر رہے، چیمپئینز ٹرافی میں اپنی شمولیت کے بارے میں سوالات جنم ہوئے ہیں۔ سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ کمنز پیرنٹل چھٹی پر ہیں لیکن ان کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دوسری جانب، قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران ٹخنے میں Fracture آجانے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلئے ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھ »