Read more: China WHO XiJinping Coronavirus Newsonepk
تفصیلات کے مطابق چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق پورے ملک میں کروناوائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد اب 2 ہزار 400 ہوگئی جب کہ 17 سو 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار 185 تک پہنچ گئی جب کہ جنوبی کوریا میں 15 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پر ’مستقل طور پر پابندی عائد کرنا‘ ہو گی۔
چین کا ہر وہ صوبہ جس کی آبادی 30 ملین سے زائد ہے وہاں عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈ ہینم گبریسس کا کہنا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم درکار ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ رقم بہت ہے لیکن اگر ہم نے کورونا کی روک تھام کے لیے تیاریاں نہ کیں تو یہ رقم بہت کم ثابت ہو گی۔
خیال رہے کہ اس جان لیوا وا ئرس سے دنیا بھر کے 27 ممالک متاثر ہوئے ہیں، جن میں جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملیشیاء، جرمنی، تائیوان، ماکاؤ، ویتنام، فرانس، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، فیلپائن، بھارت، برطانیہ، روس، اٹلی، نیپال، کمبوڈیا، سری لنکا، فن لینڈ، سویڈن، بیلجیئم اور اسپین شامل ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نائجر، مہاجرین میں خوراک اور امداد تقسیم کرنے کے دوران بھگدڑ، 20 افراد ہلاک، 10 زخمینائجر، مہاجرین میں خوراک اور امداد تقسیم کرنے کے دوران بھگدڑ، 20 افراد ہلاک، 10 زخمی Niger Refugees Aid Distributed People Killed Injured Stampede
مزید پڑھ »
ٹڈی دل کے حملوں سے نمٹنے میں چین کی مدد طلب - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
ٹڈی دل کے حملوں سے نمٹنے میں چین کی مدد طلب - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
امریکا کے لیے جاسوسی پر ایران میں 10 افراد کو قید و جرمانہامریکا کے لیے جاسوسی پر ایران میں 10 افراد کو قید و جرمانہ Iran Spy SpyingForUSA USA USIranTension War Jailed Fine Iran HassanRouhani khamenei_ir JZarif StateDept realDonaldTrump SecPompeo UN
مزید پڑھ »
ایران میں 8 افراد کو امریکا کیلئے جاسوسی کے الزام پر قید کی سزاایران میں 8 افراد کو امریکا کیلئے جاسوسی کے الزام پر قید کی سزا Iran Sentenced EightPeople Spying US EnvironmentalActivists
مزید پڑھ »