قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ کیلیے نیٹ پریکٹس کی، حارث رؤف کی واپسی
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ کیلیے کراچی میں قومی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔ میگاایونٹ میں شریک 8 میں سے 4 ٹیمیں شہر قائد میں موجود ہیں، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں وارم اپ میچ کھیلاگیا۔
جنوبی افریقہ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے شام کو اوول گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اس موقع پر قومی کرکٹر نے بھرپور انداز میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا، جسمانی ورزشوں سے اغاز کرنے کے بعد فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی اور بعد میں نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ میں خامیوں کو درست کرتے ہوئے بہتری لانے کی کوشش کی گئی۔
دوسری جانب انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر حارث روف بتدریج بہتری کی جانب مائل ہیں اور انہوں نے اتوار کو ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ پیرکو نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور پاکستان شاہینز کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا، دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم میں بدھ کو ہونے والی افتتاحی تقریب کے حوالے سے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی سی سی حکام پی سی بی کے ذمہ دار ان کے ساتھ مل کر مختلف اقدامات میں مصروف ہیں، وی وی آئی پی کی حیثیت سے ریاستی مہمانوں کا درجہ پانے والی ٹیموں کے لیے سیکوریٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔Feb 15, 2025 01:36 PMچیمپئنز ٹرافی، محسن نقوی کا پاک بھارت میچ 4 لاکھ کے باکس کے بجائے عام انکلوژر میں دیکھنے کا فیصلہآئی سی سی کے عہدیدار قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم کی جدید طرز تعمیر پر حیران رہ گئےبھارت کے سابق کرکٹر روی شاستری کی نیشنل اسٹیڈیم میں تصویر آویزاںآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، آسٹریلین کرکٹ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ آج لاہور میں ٹکرا پائیں گےپاکستان اور نیوزی لینڈ 19 فروری سے شروع ہونے والے چیمپئن ٹرافی سے پہلے اہم تربیتی سیریز کے پہلے میچ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج ٹکرا پائیں گے۔
مزید پڑھ »
سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیتا۔سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے اپنے ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کیں۔
مزید پڑھ »
بمرا کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت پر غیر یقینیبھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت غیر یقینی بن چکی ہے کیونکہ انہیں دورہ آسٹریلیا میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوا۔
مزید پڑھ »
سہ ملکی سیریز میں شکست پر صائم ایوب سے قوم سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیلچیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونیوالے اوپنر صائم ایوب نے بھی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر لب کشائی کی۔ انہوں نے چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے قوم سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے، امید ہے میگا ایونٹ میں اچھے نتائج آئیں گے۔ صائم ایوب نے کہا کہ لاہور اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب لائیو دیکھ رہا تھا، بہت اچھی تقریب تھی اور انتظامات بھی شاندار تھے۔
مزید پڑھ »
بھارت کے سابق کرکٹ اسٹار کے ایم ایس دھونی پر سنگین الزاماتسابق اسٹار نے رانجی ٹرافی کے ایک سیزن میں 99.50 کی اوسط سے رنز بنائے تھے اور دھونی کے دور میں بھارتی ٹیم میں آئے
مزید پڑھ »
مک کارتی نے جینسیس انویٹیشنل میں ایک स्टروک کی delantera لے لیDenny McCarthy نے جینسیس انویٹیشنل کے پہلے راؤنڈ میں چھٹّی فٹ کے ایگل پٹ کے ساتھ ایک स्टروک کی delantera لے لی.
مزید پڑھ »