ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارت کیوں چھوڑا؟ مذہبی اسکالر نے حکومتی ہتھکنڈوں کی تفصیل بتادی

Pakistan خبریں

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارت کیوں چھوڑا؟ مذہبی اسکالر نے حکومتی ہتھکنڈوں کی تفصیل بتادی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 1 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 4%
  • Publisher: 53%

ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں اور اسی دوران ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےبھارت چھوڑنے سے متعلق بات کی

/ فائل فوٹو

/ فائل فوٹو

ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت نہیں چھوڑا بلکہ وہ 2016میں عمرے پر تھے جب انہیں وکلا کی ٹیم نے بتایا کہ اب ان کا بھارت جانا مناسب نہیں۔

۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بتایا کہ ’میں 1991 سے اسلام کی دعوت دے رہا ہوں، اس عرصے میں میری تقریروں کو سن کر کئی غیر مسلم مسلمان ہوگئے اور ہمارا پروگرام مقبولیت اختیار کرنے لگا، اس پروگرام کے کراؤڈ میں 25 فیصد غیر مسلم ہوا کرتے تھے جو مجھے چاہنے لگے تھے، یہی بات بھارتی حکومت کے ایجنڈے کے خلاف تھی اور بھارتی حکومت میرے خلاف حیلے بہانے تلاش کرنے لگی تھی‘۔بھارت واپس جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت جانے کا مطلب جیل جانا ہے کیونکہ بھارتی حکومت انہیں دہشت گرد سمجھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’جولائی 2016میں ڈھاکا میں شدت پسندوں کے حملے کے وقت بھارتی حکومت کو یہ موقع مل گیا، اس حملے میں 3 دہشتگرد ملوث تھے جس کے بعد ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان دہشتگردوں میں سے ایک ذاکر نائیک کا فولوور تھا اور ذاکر نائیک نے ہی اس دہشتگرد کو انسپائر کیالیکن اس کے باوجود مجھے کئی بھارتیوں نے سپورٹ کیا، اس کے بعد اسی برس نومبر میں ایک بار پھر جب بھارت کے مسلمانوں کو یکساں سول کوڈ کے چکر میں پھنسایا گیا تو میں عمرے پر تھا جب مجھے میرے وکلا کی جانب سے کہا گیا کہ میں بھارت نہ آؤں ، ایسا نہیں تھا کہ میں نے بھارت چھوڑا تھا میں تو عمرے پر گیا تھا اور پھر اس کے بعد جب مجھ پر الزام لگنے لگے تو میں نے کبھی بھارت جانے کا نہیں سوچا‘۔

معروف اسکالر کا کہنا تھا کہ ’اس کے بعد آنے والوں سالوں 2017 اور 2019 کے دوران بھارت نے انٹرپول سے درخواست کے ذریعے کئی حیلے بہانے تلاش کیے لیکن ان کا ہر بہانہ ناکام ہوا، اسی دوران 15 ممالک نے مجھے مستقل سکونت کی پیشکش کی اور ان تمام ممالک میں مجھے ملائیشیا سب سے بہتر ملک لگا کیوں کہ وہاں کے مسلمان کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میں نے اس ملک کا انتخاب کیا‘۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا اعلانمذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا اعلانایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جلد ہی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا
مزید پڑھ »

آپ نے ہمارے گھر آکر گھر کو رونق بخشی، فضل الرحمان سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقاتآپ نے ہمارے گھر آکر گھر کو رونق بخشی، فضل الرحمان سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقاتفضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی، ڈاکٹر ذاکر نائیک، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی اقتدا میں نماز مغرب ادا کی
مزید پڑھ »

ذاکر نائیک بھارت چھوڑ کر ملائشیا کے بجائے پاکستان کیوں نہیں گئے؟ذاکر نائیک بھارت چھوڑ کر ملائشیا کے بجائے پاکستان کیوں نہیں گئے؟بھارت واپس جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت جانے کا مطلب جیل جانا ہے کیونکہ بھارتی حکومت انہیں دہشت گرد سمجھتی ہے۔
مزید پڑھ »

قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیاقومی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیاسابق کرکٹر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدہ چھوڑا
مزید پڑھ »

ثنا خان کی مفتی انس سے محبت کا دلچسپ قصہ، مولانا طارق جمیل کا پیغام بازی پلٹ گیاثنا خان کی مفتی انس سے محبت کا دلچسپ قصہ، مولانا طارق جمیل کا پیغام بازی پلٹ گیااداکارہ نے 2020 میں بالی وڈ کو چھوڑا اور 2021 میں مفتی انس سے شادی کی
مزید پڑھ »

ایشوریا، دیپیکا، پریانکا یا کوئی اور؟ بھارت کی امیر ترین اداکارہ کا نام سامنے آگیاایشوریا، دیپیکا، پریانکا یا کوئی اور؟ بھارت کی امیر ترین اداکارہ کا نام سامنے آگیاہورون انڈیا نے بھارت کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:34:07