ڈاکٹر شاہنواز کو 19 ستمبر کو سندھڑی تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا، بعد ازاں شدتپسند ہجوم نے ان کی لاش کو آگ لگادی تھی
ڈاکٹر شاہنواز کی 4 پسلیوں کے علاوہ کندھے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی. لاش کا اگلا حصہ، چہرے اور سر کی جلد جلی ہوئی پائی گئی۔14 اکتوبر کو سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر شاہنواز کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس سلسلے میں پولیس سرجن نے ڈائریکٹر جنرل صحت کو قبر کشائی کیلئے خط لکھا جس کے بعد اگلے روز ہی ڈاکٹر شاہنواز کی قبر کشائی کرکے نمونے لیے گئے تھے۔
بعد ازاں میرپورخاص میں توہین مذہب کےمبینہ الزام میں قتل کیے گئے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ سندھڑی تھانےمیں درج کیا گیا تھا جس میں قتل، انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔ 27 ستمبر کو سندھ حکومت کی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے انکشاف کے بعد ڈی آئی جی میرپورخاص، ایس ایس پی میرپورخاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ کو معطل کر دیا گیااور مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں شریک پولیس اہلکاروں سمیت دیگر 45 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
'تقریب میں آنیکی رقم دینا ہو گی'، دلہا دلہن کا شادی کا خرچہ مہمانوں سے وصولی کا فیصلہسوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص نے اپنی دوست کی شادی کے دعوت نامے کے ساتھ لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کا بتایا۔
مزید پڑھ »
پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاریکوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے، لڑکی کے والدین کا پولیس کو تحریری بیان، پولیس نےپوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی
مزید پڑھ »
آئرلینڈ نے لبنانی بارڈر سے اپنا فوجی امن مشن واپس بلانے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردیآئرلینڈ کا امن مشن دستہ اسرائیل لبنان بارڈر پر جس پوسٹ پر تعینات ہے وہاں سرحدی دراندازی کا مشاہدہ اور اسے رپورٹ کرنا اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے
مزید پڑھ »
سلمان خان ماضی میں کس خطرناک بیماری میں مبتلا رہے؟اس بیماری کے انکشاف کے بعد سلمان خان کی امریکا میں سرجری بھی ہوئی : بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »
گینگسٹر لارنس بشنوئی کے والدین اسکی جیل میں سہولیات کی کتنی رقم دیتے ہیں؟لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے اس کی دیکھ بھال کیلئے جیل میں خرچ کی جانے والی رقم کا انکشاف کیا ہے
مزید پڑھ »
ڈاکٹر شاہنواز کی قبر پر انتہاپسندی نامنظور کے نعرے اور بھٹائی کا کلامسندھ کے سماجی اور معاشرتی رویوں سمیت صوفیانہ اقدار پر سوشل میڈیا پر کافی بات چیت ہوئی اور کئی صارفین نے مقامی دانشوروں، فنکاروں اور سیاسی رہنماوں کے کردار کو سراہا۔
مزید پڑھ »