یہ سب رہائشیوں کی سیکیورٹی کے لئے کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اعظم بستی جیسی کچی آبادی ہے سیکیورٹی رہائیشیوں کا حق ہے، وکیل
سندھ ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے فیز ون میں گلیوں کی بندش کیخلاف درخواست پر 2 ہفتوں میں بیریئر ہٹا کر عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس محمد عبد الرحمان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ڈی ایچ اے فیز ون میں گلیوں کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نجیب جمالی نے موقف دیا کہ یہ سب رہائشیوں کی سیکیورٹی کے لئے کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اعظم بستی جیسی کچی آبادی ہے سیکیورٹی رہائیشیوں کا حق ہے۔ عدالت نے حکم دیا کچھ عرصے کے لئے بیریئر ہٹائے گئے پھر لگا دیئے گئے۔ کس قانون کے تحت اسٹریٹ پر بیریئر لگا دیئے ہیں۔
عدالت نے 2 ہفتوں میں بیریئر ہٹا کر عدالتی حکم پر عمل درآمد کا حکم دیا اور عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ممتحن کی غلطی کی سزا بچوں کو بھگتنا پڑے گی نمبر کٹنے کا خدشہلاہور بورڈ انٹر پارٹ ون ریاضی کے معروضی سوال میں غلطی،آپشن غلط دینے سے سالانہ پیپر میں بچوں کے نمبر کٹنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھ »
ای او بی آئی کیس: سپریم کورٹ کا 6 ہفتوں میں مسئلہ حل کرنے کا حکماسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کو 6 ہفتوں میں جائیدادوں کے تنازع سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے پیشرفت سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔
مزید پڑھ »
ملک کے بیشتر نجی اسپتالوں میں ایچ آئی وی مریضوں سے امتیازی سلوک کا انکشافپاکستان بھر کے زیادہ تر نجی اسپتال ایچ آئی وی کے مریض داخل نہیں کرتے، ماہرین صحت
مزید پڑھ »