امریکی سینیٹ میں اس بل کے حق میں 79 جبکہ مخالفت میں 18 ووٹ ڈالے گئے۔
اس بل کے تحت ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کو مقبول سوشل میڈیا ایپ کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرنے کے لیے ایک سال کی مہلت دی گئی ہے، ایسا نہ کرنے پر اس پر پابندی عائد کی جائے گی۔اس سے قبل 20 اپریل کو کانگریس میں اس بل کی منظوری دی گئی تھی ٓاور اب سینیٹ کی منظوری کے بعد اسے صدر جو بائیڈن کو بھیجا جائے گا، جن کے دستخط کے بعد اسے قانون کی حیثیت مل جائے گی۔امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے منظور ہونے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے...
اس قانون کے تحت اگر ٹک ٹاک کو کسی امریکی کمپنی کو فروخت نہیں کیا جاتا تو ایک سال بعد امریکا میں گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور میں ٹک ٹاک ایپ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔امریکا میں ٹک ٹاک کے پبلک پالیسی شعبے کے سربراہ مائیکل بیکر مین نے ملازمین کے نام ایک میمو میں کہا کہ جب اس بل پر دستخط ہو جائیں گے تو ہم اس کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے۔
مائیکل بیکر مین نے میمو میں کہا کہ ٹک ٹاک کی فروخت یا پابندی کا قانون ٹک ٹاک کے 17 کروڑ امریکی صارفین کے حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے اور اس سے 70 لاکھ چھوٹے کاروباری اداروں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ٹک ٹاک پہلے بھی امریکا میں ریاستی سطح پر ٹک ٹاک کے خلاف پابندی کے خلاف عدالتوں میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔امریکی سینیٹ میں آئندہ چند روز میں ٹک ٹاک کے خلاف بل پر رائے شماری ہوگی۔
2023 میں ایک فیڈرل عدالت نے ریاست مونٹانا میں ٹک ٹاک پر پابندی کو روکتے ہوئے کہا تھا کہ یہ صارفین کے اظہار رائے کی آزادی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ امریکا کی جانب سے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے برسوں سے امریکی حکومت کو یقین دہانی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ مقبول ایپ امریکی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا خطرہ، ایوان نمائندگان نے ایپ پر پابندی کا بل منظور کر لیاامریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے منظور ہونے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھ »
امریکا کی جانب سے مجوزہ پابندی پر ٹک ٹاک قانونی جنگ لڑنے کیلئے تیارامریکی سینیٹ میں آئندہ چند روز میں ٹک ٹاک کے خلاف بل پر رائے شماری ہوگی۔
مزید پڑھ »
ایلون مسک نے امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردیواشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے امریکہ میں چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ 'ٹک ٹاک' پر پابندی کی مخالفت کردی۔ ایلون مسک نے ٹک ٹاک پر پابندی کے اقدام کو آزادی اظہارِ رائے کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ'امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی نہیں لگنی چاہیے حالانکہ اس پر پابندی سے 'ایکس' پلیٹ فارم کو فائدہ...
مزید پڑھ »
3 ماہ کے دوران پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ 85 لاکھ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹٹک ٹاک نے 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کی ہے۔
مزید پڑھ »
غزہ جنگ: اسرائیل کے لیے ایف 35 طیاروں سمیت دیگر امریکی ہتھیاروں کی منظوری کیا ظاہر کرتی ہے؟غزہ جنگ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باوجود اطلاعات ہیں کہ واشنگٹن نے اسرائیل کو اربوں ڈالر مالیت کے امریکی ہتھیار دینے کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھ »
ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوریوفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے
مزید پڑھ »