کراچی میں بارش ، پاک فوج کی ٹیمیں انتظامیہ کے ساتھ ریسکیو کے کاموں میں مصروف ARYNewsUrdu
راولپنڈی : شہر قائد میں بارش کے بعد پاک فوج کی ٹیمیں انتظامیہ کے ساتھ ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہیں اور پانی کی نکاسی کا عمل بھی جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کی ٹیمیں انتظامیہ کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام بھی جاری ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی ، مختلف علاقوں میں نالے ابل پڑے تھے اورگندا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی تھیں۔
بعد ازاں این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی13ریلیف اینڈریسكیوٹیمیں نکاسی کیلئےمتحرک ہیں، سرجانی ٹاؤن میں ایک گھنٹے میں170ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سرجانی ٹاؤن کےاطراف پانی کے تیز بہاؤ سے حب کینال میں شگاف پڑگیا۔ صورتحال پرقابوکیلئےپاک آرمی کےجوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، احتیاطی تدابیراپناتےہوئےحب کینال کےگیٹ بھی بندکردئیےگئے ہیں اور انجینئرزکی ٹیم نے حب کینال کی مرمت کا آغازکردیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نئی دہلی 14برس تک عمر گروپ کے لڑکوں میں کینسر کے لحاظ سے ایشیا میں سرفہرستنئی دہلی: (ویب ڈیسک) کینسر کے مرض کا شکار صفر سے 14 برس کے عمر گروپ کے لڑکوں کی تعداد بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دیگر ایشیائی ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں بارش کے بعد فوج کی جانب سے نکاسی آب کاعمل جاری | Abb Takk News
مزید پڑھ »
صدر شی جن پنگ چین پاک تعلقات کے فروغ کے خواہاںسی پیک چین اورپاکستان کے چاروں موسموں کے تذویراتی شراکت داری کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور دنوں ممالک کے عوام کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے مستقبل کے لئے بنیادی
مزید پڑھ »