کراچی: (دنیا نیوز) یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں پیش آیا۔ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی ہے۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سندھ رینجرز، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری متاثرہ مقام پر پہنچ گئی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے سے قبل ایک جانب جھک گئی تھی، رہائشیوں کو نکالنے کے دوران عمارت گر گئی۔ امدادی ٹیموں نے ابتدائی طور پر عمارت کے ملبے سے چار زخمیوں کو نکال لیا ہے۔ ملبے کے نیچے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو جلد امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
انہوں نے رہائشیوں کی جانیں بچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ پہلے امدادی کارروائیاں کی جائیں، پھر مکمل انکوائری رپورٹ پیش کریں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرکاسلام آباد : وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرک ہوگئے اور ایس او پیز پرعمل درآمد کیلئے’’نو ماسک نو سروس‘‘مہم شروع کر دی۔
مزید پڑھ »
کراچی :انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے 6 ڈاکٹر کورونا وائرس کاشکارکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے 6 ڈاکٹر کورونا وائرس کاشکارہو گئے،متاثرہ ڈاکٹروں کو گھروں میں آئسولیٹ کردیاگیا۔نجی ٹی وی کے
مزید پڑھ »
کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ریکارڈ 1104 کیسز رپورٹکراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ریکارڈ 1104 کیسز رپورٹ Karachi Records Deaths New Coronavirus Cases MediaCellPPP PTI_KHI PTISindhOffice SindhCMHouse Sindh
مزید پڑھ »
کراچی: نیشنل بينک ميں 30سے زيادہ ملازمین کے کرونا ٹيسٹ مثبتترجمان نیشنل بینک کے مطابق نیشنل بینک کی مین برانچ آئی آئی چندریگر روڈ کے 30 سے زائد افسران میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے SamaaTV
مزید پڑھ »