ہمارا سندھ حکومت پر اختیار نہیں، آپ کی تنخواہ کا معاملہ ہم حل نہیں کرسکتے، اسد عمر
عباسی شہید اسپتال کے احتجاجی ڈاکٹرز نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی گاڑی کا گھیراؤ کرکے اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔
چیرمین اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس کراچی میں ہوا جس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، این سی او سی نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان، چیف سیکریٹری سندھ نے شرکت کی۔ اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر اور دیگر صوبوں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد، مویشی منڈیوں کے انتظامات، ہاٹ اسپاٹ ایریاز، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے خصوصی جائزہ لیا گیا۔
بعدازاں وفاقی وزیر اسد عمر نے عباسی شہید اسپتال کے کورونا وارڈ کا دورہ کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر اور سینئر میڈیکل ڈائریکٹر کے ایم سی نے اسد عمر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسد عمر اور وسیم اختر کو واپس جانے سے روک لیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے اسد عمر کی گاڑی کا گھیراؤ کرکے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔اسد عمر نے ڈاکٹرز کا مسئلہ حل کرنے سے ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں سے بات کرینگے، ہمارا سندھ حکومت پر اختیار نہیں، آپ کی تنخواہ کا معاملہ ہم حل نہیں کرسکتے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
برطانیہ امریکا اور کینیڈا کا روس پر کرونا وائرس کی آزمائشی ویکسین ہیک کرنے کا الزامبرطانیہ ، امریکا اور کینیڈا کا روس پر کرونا وائرس کی آزمائشی ویکسین ہیک کرنے کا الزام UK US Canada Russia CoronaVirus Vaccine Hacked VaccineTrials Accused
مزید پڑھ »
امریکا۔کینیڈا، برطانیہ کا روس پر کورونا ویکسین کی معلومات چرانے کا الزام - World - Aaj.tv
مزید پڑھ »
فرانس کا امریکا سے لیبیا پر اسلحہ کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا مطالبہفرانسیسی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز کرائی گئی اس امریکی یقین دہانی کو مسترد کردیا کہ لیبیا پر اقوام متحدہ کے اسلحے کی پابندی کے نفاذ کے لیے قائم کردہ یورپی
مزید پڑھ »
ناصر حسین کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کی کارروائیوں کا معائنہ
مزید پڑھ »
اداکارہ ڈاکٹر ثروت علی کی ٹانگ فریکچر تصاویر وائرل ہونے پر حکومت کا نوٹس اعلان کردیاپشاور(ویب ڈیسک) کے پی کے حکومت کا سوشل میڈیا پرتصویروائرل ہونے پراداکارہ ڈاکٹرثروت علی کے علاج کے لیے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا
مزید پڑھ »