کراچی : کار پر فائرنگ، 60 سالہ بزرگ جاں بحق arynewsurdu
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد میں بنگالی موڑ پر مسلح افراد نے کار پر گولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں ساٹھ سالہ بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول ریاض نارتھ ناظم آباد سے اپنے بھائی کے گھر احسن آباد آ رہا تھا، کہ ملزمان نے فائرنگ کردی، مقتول ریاض گاڑی میں اکیلا تھا۔ مقتول زخمی حالت میں بھائی کے گھر پہنچا، جہاں سے اس کو اسپتال لے جایا گیا تاہم زخمی ریاض دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب مختلف مقامات پرڈکیتی میں مزاحمت اور فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے، سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ سے وسیم نامی نوجوان زخمی ہوا جبکہ پی آئی بی کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے صفدر نامی شخص زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ سرجانی ٹاؤن میں بھی ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے یوسف نامی شخص شدید زخمی ہوا جبکہ مبینہ ٹاؤن کے قریب دکان کے باہر بیٹھا شہری لٹ گیا، متعدد وارداتوں کے باوجود پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکان تباہ 14 افراد جاں بحقگاوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 60 سے زائد مکان تباہ جبکہ 20 افراد جاں بحق
مزید پڑھ »
قاہرہ میں گرد و غبار کا طوفان، 2 افراد جاں بحقمصر میں گرد و غبار کے طوفان سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، طوفان سے بل بورڈ سڑکوں پر گر گئے جبکہ ٹریفک بھی متاثر ہوا۔
مزید پڑھ »
کراچی سچل اسکیم 33: رہائشی پروجیکٹ پر فائرنگ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا، فوٹیج مل گئیکراچی سچل اسکیم 33: رہائشی پروجیکٹ پر فائرنگ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا، فوٹیج مل گئی arynewsurdu
مزید پڑھ »