کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

پاکستان خبریں خبریں

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 67 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

قائد آباد مچھلی مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی ٹیکسٹائل مل کا اکاؤنٹنٹ جاں بحق ہو گیا۔ مسلح ڈاکو سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ اور رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔ رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قائد آباد ریڈیو پاکستان مچھلی مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر پہلے قریبی اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت 57 سالہ محمد عمران فیروز ولد فیروزالدین کے نام سے کی گئی۔ مقتول محمد عمران گولیمار چورنگی کے قریب واقع ملا احمد حلوائی کے عقب میں رہائش پذیر اور لانڈھی صنعتی ایریا میں واقع نجی ٹیکسٹائل مل میں اکاؤنٹنٹ تھا۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن راجہ عباس نے بتایا کہ مقتول اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ ہائی روف گاڑی میں سوار ہو کر قائد آباد ریڈیو پاکستان مچھلی مارکیٹ کے قریب رکا۔ مقتول بسم اللہ گیس سلنڈر کی دکان سے سلنڈر خریدنے کے لیے اتر رہا تھا کہ اسی دوران 125 موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکو موقع پر پہنچ گئے۔ ڈاکوؤں کو دیکھ کر مقتول ہائی روف کی جانب دوڑا، لیکن ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ مسلح ملزمان ہائی روف گاڑی میں موجود سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے، جبکہ مقتول کو ایک ہی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔لاڑکانہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہیدلاہور؛ 23 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ملزم سے رقم کیسے برآمد ہوئی؟گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشافصدر مملکت 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لیکراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لیمشتعل شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگا دی، اتحاد ٹاؤن میں بس نے بچے کو کچل دیا
مزید پڑھ »

شہر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لیشہر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لیحادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی، اتحاد ٹاؤن میں بس نے بچے کو کچل دیا
مزید پڑھ »

کراچی میں ڈاکو نے ایک اور محنت کش کی جان لے لیکراچی میں ڈاکو نے ایک اور محنت کش کی جان لے لی40 سالہ سعد اللہ نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا تھا، جس نے فائرنگ کردی
مزید پڑھ »

چین میں میڈیکل کے 2 پاکستانی طلبا کے چرچے کیوں ہو رہے ہیں؛ ملک کا نام روشن کردیاچین میں میڈیکل کے 2 پاکستانی طلبا کے چرچے کیوں ہو رہے ہیں؛ ملک کا نام روشن کردیامیڈیکل فائنل ایئر کے طلبا نے ریلوے اسٹیشن پر ایک بزرگ شہری کی جان بچائی
مزید پڑھ »

کراچی میں کھلا مین ہول ایک اور معصوم بچے کی جان لے گیاکراچی میں کھلا مین ہول ایک اور معصوم بچے کی جان لے گیاعلاقے میں سیوریج لائن بند تھی اور کنڈی مین اسے کھولنے کے لیے صفائی کر رہا تھا، جس کے باعث مین ہول کھلا ہوا تھا
مزید پڑھ »

مک کارتی نے جینسیس انویٹیشنل میں ایک स्टروک کی delantera لے لیمک کارتی نے جینسیس انویٹیشنل میں ایک स्टروک کی delantera لے لیDenny McCarthy نے جینسیس انویٹیشنل کے پہلے راؤنڈ میں چھٹّی فٹ کے ایگل پٹ کے ساتھ ایک स्टروک کی delantera لے لی.
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-22 04:56:10