کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشیں، ایک اور الرٹ جاری
کراچی: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسم کی ایک اور وارننگ جاری کر دی۔
کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ڈی ایم اے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین، دادو میر پور خاص، شہید بے نظیر آباد، تھر پارکر اور حیدرآباد میں تیز بارش کا امکان ہے، بارشوں کے پیش نظر فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے بارش کی تباہ کاریوں اور لوگوں کی زندگیوں اور پراپرٹیز کو بچایا جا سکے، اس مقصد کے لیے تمام مشینری اور عملے کو متحرک رکھا جائے۔
آئندہ 48 گھنٹوں میں کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون 185 ملی لیٹر، نارتھ کراچی اور ناطم آباد میں 106 ملی میٹر، گلشن حدید میں 84، مسرور بیس میں 54 ملی میٹر، سعدی ٹاون میں 36 ملی میٹر، گلستان جوہر میں 28 ملی میٹر، لانڈھی میں 25 ملی میٹر، شارع فیصل پر 22 ملی میٹر، جناح ٹرمینل اور صدر میں 20 ملی میٹر، حیدرآباد میں 18 ملی میٹر، ٹھٹہ میں 30 ملی میٹر، ٹنڈو جام میں 28 ملی میٹر، بدین میں 28 ملی میٹر اور مٹھی میں 19 ملی میٹر ریکارڈ کی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں مینٹی ننس کے نام پر بدترین لوڈ شیڈنگ جاری، شہری پریشانکراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں مین لوڈ مینجمنٹ اور مینٹی ننس کے نام پر بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہریوں نے حکومت سے مسئلے کے حل کا مطالبہ کردیا۔
مزید پڑھ »
کراچی میں بارش کے بعد فوج کی جانب سے نکاسی آب کاعمل جاری | Abb Takk News
مزید پڑھ »
کراچی : گجر نالے سے دو لاشیں مل گئیں، تیسری کی تلاش جاری -کراچی : گجر نالے سے دو لاشیں مل گئیں، تیسری کی تلاش جاری ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
کراچی کے فیصلے وفاق کے بجائے کراچی والوں کاحق ہے، بلاول بھٹو - ایکسپریس اردومرکزسے صوبائی سطح تک پارٹی تنظیم نو،نئی سیاسی صف بندی کا فیصلہ
مزید پڑھ »