کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی تدفین کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ DailyJang
ہتھنی کی قبر میں 4 من چونا اور جراثیم کش ادویات بھی ڈالی گئی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کرینوں کے ذریعے ہتھنی نور جہاں کو قبر میں اتارا گیا۔
دوسری جانب کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں اور دیگر جانوروں کی ہلاکت کے معاملے پر شہری نے ڈائریکٹر چڑیا گھر اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست گزار عمران عزیز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ گارڈن پولیس نے درخواست وصول کر لی ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
عمران عزیز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ درخواست ایس ایچ او گارڈن اور ایس ایس پی ساؤتھ کو ارسال کی جائے گی، مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کروں گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی کے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نور جہاں چل بسیکراچی کے چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی نور جہاں چل بسی، ہتھنی نور جہاں کئی دنوں سے بیمار تھی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے ہتھنی کی موت کی تصدیق کرتے
مزید پڑھ »
کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نور جہاں انتقال کرگئیکراچی چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی نور جہاں انتقال کرگئی۔ DailyJang
مزید پڑھ »