کراچی میں بے لگام ٹرک اور ٹینکرز کے حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایک ٹرک نے لیاقت آباد میں موٹرسائیکل اور کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار آصف ولد یاسین 32 سالہ، جاں بحق ہوا۔ اس سے قبل گلشن حدید شہباز پیٹرول پمپ کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے ایک بزرگ شہری نوازش علی شاد 65 سالہ کو جاں بحق کردیا۔
کراچی میں بے لگام ٹرک اور ٹینکرز کے حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ تازہ واقعے میں ایک ٹرک نے کار اور موٹر سائیکل کو روند ڈالا، جس میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل اور کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ آصف ولد یاسین کے نام سے کی گئی...
سپرمارکیٹ تھانے کے ہیڈ محر طاہر نے بتایا کہ حادثے کے ذمے دار ٹرک کے ڈرائیور انور کو شہریوں کی مدد سے حراست میں لے لیا گیا جبکہ ٹرک کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں اسٹیل ٹاون کے علاقے گلشن حدید شہباز پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی جب کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرارہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 65 سالہ نوازش علی شاد ولد نذیر احمد کے نام سے کی گئی ۔Jan 28, 2025 07:53 AMوزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گالوئر کرم میں مزید 6 بنکرز دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیے گئےکراچی؛ رہائشی عمارت میں 32 سالہ خاتون نے...
حادثہ ٹرک کراچی جانحاصل لیاقت آباد گلشن حدید
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شہر میں ٹریفک حادثات میں جان بحق اور زخمی ہونے کا سلسلہ جاریٹریفک حادثات میں شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھ »
پیمرا کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ: عمران خان کے نام پر پابندی نہیںپیمرا نے سینیٹ کمیٹی کو ڈس اور مس انفارمیشن قانون کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نیوز چینلز میں عمران خان کے نام کا استعمال پابند نہیں ہے۔
مزید پڑھ »
دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بندترجمان کے مطابق دھند میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے
مزید پڑھ »
اقتدار و اختیار کا ہلاکت خیز لالچاِس بے لگام خواہش نے ہمارے ہمہ قسم کے حکمرانوں سے جمہوری رویے چھین لیے ہیں
مزید پڑھ »
آئی سی سی وفد نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیاآئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور سہولتوں کا دورہ کیا۔
مزید پڑھ »
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے لیے انٹرویوز کا اعلانسندھ میں جامعات اور تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کے انتخاب کے لیے تلاش کمیٹی نے صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے انتخاب کے لیے امیدواروں کے مرحلہ وار انٹرویوز کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں 8 تعلیمی بورڈز ہیں جس میں سے کم از کم 6 بورڈز میں گزشتہ ایک دہائی سے مستقل چیئرمین موجود نہیں ہیں جبکہ کراچی کے دونوں تعلیمی بورڈز(میٹرک اور انٹرمیڈیٹ) بھی گزشتہ کئی برسوں سے مستقل سربراہوں سے محروم ہیں اور تمام ہی تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز قائم مقام کے طور پر کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھ »