پولیس پہنچنے پر ملزمان ریپئرنگ کیلئے آئے 4 موبائل فون لیکر فرار
اورنگی ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے دکان کے تالے توڑ کر موبائل فون لوٹ لیے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بازار تھانے کےعلاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12 ایل بروہی ہوٹل کے قریب موبائل فون ریپیئرنگ کی دکان میں نقب زنی کی واردات کے دوران مسلح ملزمان متعدد موبائل فون لیکرفرارہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، مسلح مسلح ملزمان کو کٹر کی مدد سے دکان کے تالے کاٹتے اور دکان میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق موبائل فون ریپئرنگ کی دکان میں واردات بدھ اورجعمرات کی درمیانی شب پیش آئی تھی، واردات کی اطلاع پر مدد گار 15 پولیس موقع پرپہنچی تو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق واردات کے دوران ملزمان ریپئرنگ کیلئے آئے 4 موبائل فون لیکر فرار ہوئے، واردات میں ملوث ملزمان کی تعداد 3 سے 4 معلوم ہوتی ہے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔Jan 01, 2025 11:19 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بچوں کو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کی دنیا سے دور رکھیں: شاہد آفریدی کا والدین کو مشورہعالمی اردو کانفرنس کے سیشن ’ میں ہوں کراچی ‘ میں گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو موبائل ان کے نکاح کے بعد دیا
مزید پڑھ »
کراچی؛ پولیس موبائل میں شہری کو اغوا کرکے 9 کروڑ روپے لوٹ لیے گئےمتاثرہ شخص کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرتا ہے، ملزمان نے موبائل فون کے ذریعے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کرلیے
مزید پڑھ »
بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم، خیبرپختونخوا میں احتجاج جاریخیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ نے ان پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
مزید پڑھ »
کراچی؛ گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کی کار سوار شہری کو لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرلموبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو میں تینوں ڈاکوؤں کے چہرے واضح دکھائی دے رہے ہیں
مزید پڑھ »
فضائی سفر کے دوران موبائل فون کو ایئرپلین موڈ لگوانے کی اہم وجہ سامنے آگئیاس حوالے سے مختلف باتیں سامنے آئیں تھیں مگر اب پائلٹ نے اہم بات بتا دی ہے
مزید پڑھ »
کراچی: ڈیفنس سے بزرگ شہری بازیاب، مقابلے میں 2 اغواکار ہلاک، اغوا کی ویڈیو سامنے آگئیمغوی بزرگ نذیر احمد کو گزشتہ روز ان کے گھر خیابان اتحاد کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا: ڈی آئی جی ساؤتھ
مزید پڑھ »