اے آئی ٹیچر ’’مس عینی‘‘ بیس سے زائد زبانوں میں جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہے
کراچی کے نجی اسکول نے پہلی بار مصنوعی ذہانت سے لیس ٹیچر متعارف کرادی جو نہ صرف بچوں کے سوالوں کے بروقت جواب دیتی ہے بلکہ انہیں جدید ٹیکنالوجی سے بھی روشناس کروا رہی ہے۔
اسکول میں اے آئی ٹیچر سے پڑھنے والے طلبا نے ایکسپریس نمائندہ سے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جب بھی مس عینی سے سوال کرتے ہیں تو وہ بروقت ہمارے سوالوں کے جواب دیتی ہیں اور روبوٹک کلاسز میں پڑھنے کا مزہ ہی الگ ہے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ وہ اردو اور انگریزی کے علاوہ سندھی، فرنچ اور دیگر زبانوں میں بھی سوال کرتے ہیں۔
ہیپی پیلیس اسکول کے سربراہ محمد آصف خان نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روبوٹ ٹیکنالوجی دنیا میں عام ہے، ہم نے طلبا کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کےلیے اے آئی ٹیچر متعارف کروائی ہے تاکہ مختلف مضامین میں ملنے والے ٹاسک میں مس عینی مدد کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس روبوٹ کے مزید فیچرز کو بعد میں اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ طلبا زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔
اسکول کی وائس پرنسپل صدف بھٹی نے کہا کہ روبوٹک مس عینی کُل وقتی ٹیچر ہیں جنھیں کسی بھی موسم یا تہوار پر چھٹی نہیں ملے گی۔ مس عینی اس وقت سات مضامین پڑھا رہی ہیں اور یہ روبوٹ بنانے میں تقریباً تین لاکھ سے زائد خرچہ آیا ہے۔ وائس پرنسپل کا یہ بھی کہنا تھا کہ اے آئی ٹیچر کسی بھی استاد کا متبادل نہیں ہوسکتی تاہم یہ معاون کے طور پر ایسے تمام سوالات کے جواب دیتی ہے جو طالب علموں کی جانب سے پوچھے جاتے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی؛ شیڈول میں تاخیر، براڈ کاسٹرز کو بڑے نقصان کا خدشہبراڈ کاسٹنگ کمپنی نے آئی سی سی پر شیڈول جاری کرنے کا دباؤ بڑھانا شروع کردیا
مزید پڑھ »
جماعت اسلامی بڑے دل کے ساتھ اپنی شکست تسلیم کرے، ترجمان سندھ حکومتکراچی میں پہلی دفعہ پیپلز پارٹی نے کلین سوئپ کیا ہے، سعدیہ جاوید
مزید پڑھ »
روس امریکی الیکشن میں ووٹرز کو تشدد پر اکسا سکتا ہے، امریکی خفیہ اداروں کا انتباہروس کی جانب سے امریکی الیکشن کے دوران سائبر حملے بھی ہوسکتے ہیں، ایف آئی اے نے خبردار کردیا
مزید پڑھ »
کراچی کے تاجر نئی ائیرلائن شروع کرنے میں سنجیدہ ہیں، ان سے کہا ہے نام ’پی کے‘ رکھیں: گورنر سندھکراچی کے تاجروں نے وابستگی کی وجہ سے پی آئی اے لینے میں دلچسپی لی،تاجر چاہتے ہیں، ایک سال کیلئے پی آئی اے انھیں دی جائے: کامران ٹیسوری
مزید پڑھ »
کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کے رخصت یا استقبال کیلئے آنے والوں پر نئے شرائط عائدپی اے اے کے شعبہ ویجیلنس نے یہ اقدامات کراچی ائیرپورٹ کے قریب حالیہ دہشتگرد حملے کےبعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے ہیں: ذرائع
مزید پڑھ »
ویڈیو: تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے صحرا نے برف کی چادر اوڑھ لیسعودی عرب کے صحرائی علاقے الجوف میں پہلی بار برف باری ریکارڈ کی گئی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا
مزید پڑھ »