کراچی سے لاپتا نوجوان ڈیفنس کے رہائشی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات

نیز خبریں

کراچی سے لاپتا نوجوان ڈیفنس کے رہائشی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات
قتل، ڈی این اے، ارمغان، مصطفیٰ عامر، لاپتا، تفتیش،
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

کراچی سے لاپتا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے جب کہ مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول کی والدہ کے سیمپلز سے میچ کرگئے۔ رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ کو ارمغان کے گھر میں لوہے کی راڈ کے وار اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

کراچی سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان ڈیفنس کے رہائشی مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے جب کہ مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول کی والدہ کے سیمپلز سے میچ کرگئے۔

اُدھر مرکزی ملزم کے دوست شیراز کے مطابق مصطفیٰ کا ارمغان سے لڑکی کے معاملے پر نیو ایئر کے موقع پر جھگڑا ہوا تھا۔ جس کے بعد 6 جنوری کو ارمغان نے مصطفیٰ کو بہانے سے اپنے گھر بلواکر اسے سفاکیت کے ساتھ قتل کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ارمغان نے 6 جنوری کو مصطفیٰ کو بلایا اور تشدد کا نشانہ بنایا، لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی جس سے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا جارہا ہے، کیس کے لیے لڑکی کا بیان ضروری ہے، مصطفیٰ کی لاش ملنے کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

والدہ نے کہا کہ لڑکی نے ارمغان کو میرے بیٹے کو مروانے کا کہا تھا، لڑکی میرے بیٹے کو دھوکا دے رہی تھی، لڑکی سے میرے بیٹے کا گزشتہ 4 سال سے تعلق تھا، مقتول کی قبرکشائی کی اجازت دی جائے۔ کراچی کے نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغوا کے بعد قتل کیس میں پولیس نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی کے ذریعے ملزم ارمغان کے ریمانڈ کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

قتل، ڈی این اے، ارمغان، مصطفیٰ عامر، لاپتا، تفتیش،

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس: تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئےمصطفیٰ عامر قتل کیس: تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئےمقتول کو پہلے تشدد کیا پھر مارا اور اسی کی گاڑی میں ہی حب لے کر گئے اور آگ لگادی
مزید پڑھ »

حب چوکی سے ملنے والے مصطفیٰ عامر کی جلی ہوئی لاش کی پہچانحب چوکی سے ملنے والے مصطفیٰ عامر کی جلی ہوئی لاش کی پہچانپولیس نے حب چوکی سے لاپتا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی جلی ہوئی لاش کو ایک ماہ بعد ایک ٹیگ کیے جانے والے گاڑی میں سے برآمد کیا ہے۔
مزید پڑھ »

کیس سلجھا: لاپتا نوجوان مصطفیٰ عامر کا قتل کا گتھی سلجھائی گئیکیس سلجھا: لاپتا نوجوان مصطفیٰ عامر کا قتل کا گتھی سلجھائی گئیکراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتا ہونے والے 23 سالہ نوجوان مصطفیٰ عامر کا کیس سی آئی اے پولیس نے گرم کر دیا ہے۔ سی آئی اے کے ڈی آئی جی مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ عامر کو تشدد کے بعد گاڑی کی ڈگی میں بلوچستان کے علاقے حب منتقل کیا گیا جہاں انھیں گاڑی سمیت آگ لگا کر قتل کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ کیاپاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ کیاامریکی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے محبت میں ناکامی پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی۔
مزید پڑھ »

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ دو پاکستانی نوجوان جاں بحق، ایک کی عید کے بعد شادی تھیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ دو پاکستانی نوجوان جاں بحق، ایک کی عید کے بعد شادی تھیدونوں نوجوان چار سال سے ریاض میں مزدوری کررہے تھے اور ایک ہی گاؤں کے رہائشی و پکے دوست تھے
مزید پڑھ »

ڈاکٹر نے ہانیہ کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل کا راز فاش کردیاڈاکٹر نے ہانیہ کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل کا راز فاش کردیامعروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے ہانیہ عامر سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-13 08:25:39