شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان نہیں، خلیج بنگال سے متوقع سسٹم شہر میں داخل ہونے سے قبل ہی کمزور پڑگیا
شہر میں ہفتے کو نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب حدت رہی، خلیج بنگال سے متوقع سسٹم شہر میں داخل ہونے سے قبل ہی کمزور پڑگیا، گرج کے ساتھ بارشوں کا امکان نہیں، صبح اور رات کے وقت ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
ہفتے کو شہر میں تیز دھوپ اور مطلع صاف ہونے کی وجہ سے دن کے وقت شدید حدت رہی، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی. محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.3 ڈگری ریکارڈ ہوا ، ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 78 اور شام کو 68 فیصد رہا اور سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی،
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کراچی عبدالقیوم بھٹو کے مطابق خلیج بنگال سے متوقع مون سون سسٹم نے سندھ کے اضلاع خیرپور اور مٹھی میں تو بارشیں دی ہیں مگر شہر میں داخل ہونے سے قبل کمزورپڑ گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان نہیں ہے تاہم صبح و رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں تیز ہوا، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکانکراچی میں آج محکمۂ موسمیات کی جانب سے تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے، بوندا
مزید پڑھ »
کراچی: تیز ہوا، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکانآئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے، بوندا باندی، ہلکی اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
یتیم خانوں میں موجود لڑکیوں کی شادیوں کا ریکارڈ جانچنے کا حکم - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکملاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا سڑکوں کےگرد کوڑا کرکٹ کو فوری طور پراٹھایا جائے،
مزید پڑھ »
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1586849257298-0'); });
مزید پڑھ »