کراچی: اسکریپ کی آڑ میں قابل استعمال بیٹریاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان خبریں خبریں

کراچی: اسکریپ کی آڑ میں قابل استعمال بیٹریاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 65 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

درآمدکنندہ نے اسکریپ بیٹری کے 8 کنٹینرز درآمد کرکے کلئیرنس حاصل کرلی تھی

درآمدکنندہ سنچری انجینئرنگ نے اسکریپ بیٹری کے 8 کنٹینرز درآمد کرکے کلئیرنس حاصل کرلی تھی۔ حساس ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین وانی نے ڈپٹی کلکٹر انفورسمنٹ سید محمد رضا نقوی کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے کے آئی سی ٹی سے کلئیر ہونے والے بیٹری اسکریپ کی مانیٹرنگ سخت کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ 24 نومبر کو میسرز سینچری انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے کلئیر کرائے جانے والے کنسائمنٹس کو ویسٹ وہارف آئی سی آئی پل پر روک کر ہمراہ جانے والے کلئیرنگ ایجنٹ کے نمائندے عبدالعزیز سے کنسائمنٹ کی دستاویزات سمیت دیگر تفصیلات طلب کی گئیں تو انہوں نے محکمہ کسٹمز میں داخل کردہ 3 گڈز ڈیکلریشن دکھائے جس میں اسکریپ بیٹری ظاہر کیے گئے تھے۔

دستاویزات کے مطابق اسکریپ بیٹری کے 8 کنٹینرز کی گرین چینل سے کلییرنس حاصل کی گئی تھی۔ درآمدکنندہ نے ایک کنٹینر ناردرن بائی پاس میں واقع اپنے گودام منتقل کردیا تھا۔ حکام نے 8 کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا ہے جس کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے۔ جانچ پڑتال اور لیبارٹری ٹیسٹنگ میں 13کروڑ 49لاکھ روپے مالیت 6748بیٹریوں کی قابل استعمال ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام نے متعلقہ کلئیرنگ ایجنٹ اور درآمدکنندہ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور برآمد شدہ مال کو اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کردیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ درآمدی پالیسی کے تحت ملک میں پرانے اور استعمال شدہ بیٹریوں کی درآمدات پر پابندی عائد ہے لیکن اسکے باوجود مذکورہ درآمدکنندہ نے ان قابل استعمال بیٹریوں کو بیٹری اسکریپ ظاہر کرکے کلئیر کرانے کی کوشش کی۔Dec 06, 2024 09:43 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی سے پشاوری چپل میں آئس چھپا کر نیوزی لینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکامکراچی سے پشاوری چپل میں آئس چھپا کر نیوزی لینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکامبرآمد شدہ 250 گرام آئس نیوزی لینڈ کے لیے بک کروائے گئے پشاوری چپل کے پارسل میں چھپائی گئی تھی
مزید پڑھ »

ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ٹرمپ کو الیکشن جیتنے میں مدد کی: برطانوی تنظیم کا دعویٰایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ٹرمپ کو الیکشن جیتنے میں مدد کی: برطانوی تنظیم کا دعویٰجوابی دعویٰ یہ کیا جا رہا ہے کہ امریکا کے وراثتی میڈیا نے ٹرمپ کو تاریخ میں دفن کرنے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہے
مزید پڑھ »

جوبائیڈن نے یوکرین کو دور تک مارکرنیوالے امریکی میزائل استعمال کرنےکی اجازت دیدیجوبائیڈن نے یوکرین کو دور تک مارکرنیوالے امریکی میزائل استعمال کرنےکی اجازت دیدییوکرین کئی ماہ سے جنگ میں امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت مانگ رہا تھا
مزید پڑھ »

بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمعبشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمعخارجہ پالیسی اور ملکی مفاد متاثر کرنے کی ناکام کوشش کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں سامنے لایا جائے، قرارداد میں مطالبہ
مزید پڑھ »

وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادیوزیرستان میں پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادیسکیورٹی فورسز نے 21 اور 22نومبر کو 2 کارروائیوں میں 3 خوارج کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »

انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خون ریزی چاہتا ہے، وزیراعظمانتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خون ریزی چاہتا ہے، وزیراعظمنام نہاد پر امن احتجاج کی آڑ میں پولیس و رینجرز کے اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، وزیراعظم
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 22:35:46