سکھر حیدرآباد موٹر وے کو بھی سی پیک میں شامل کرنے کیلئے چین سے مشاورت جاری ہے: چیئرمین این ایچ اے کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کو بتایا گیا ہے کہ سکھر حیدر آباد موٹر وے منصوبہ کو سی پیک میں شامل کرایا جا رہا ہے اس کے علاوہ کراچی سے حیدرآباد تک ایک اور موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری منصوبہ بندی نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں مالی سال سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پہلے ہی 300 ارب روپے کٹ لگ چکا ہے، ترقیاتی بجٹ 14 سو ارب روپے سے کم ہو کر 11 سو ارب روپے رہ گیا ہے، خدشہ ہے کہ ترقیاتی فنڈز میں مزید کٹوتی ہو سکتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کو سی پیک میں شامل کرنے کیلئے چین سے مشاورت جاری ہے، دسمبر میں کنسلٹنٹ سکھر حیدر آباد موٹروے کی فیزیبلٹی کیلئے کام شروع کر دے گا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ کراچی کو حیدرآباد سے منسلک کرنے کیلئے ایک اور موٹر وے بنائی جائے گی، اس موٹر وے کو پورٹ سے منسلک کیا جائے گا۔
سیکرٹری منصوبہ بندی نے بتایا کہ رواں مالی سال سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کٹوتی کے باعث اراکین اسمبلی کے منصوبوں کو مکمل رقم ملنا مشکل ہو گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سکھر حیدرآباد موٹر وے معاملہ، قائمہ کمیٹی کا وزیر منصوبہ بندی اور حکام کو طلب کرنے کا فیصلہایک بڑا مسئلہ شاہرات پر ایکسیل لوڈ ہے، استطاعت سے زائد وزن ڈالنے کی وجہ سے روڈ انفراسٹرکچر تباہ ہو رہا ہے، علیم خان کی قائمہ کمیٹی مواصلات میں گفتگو
مزید پڑھ »
سندھ حکومت کا کے پی ٹی سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہیہ روڈ کے پی ٹی ٹرمینل تا جام صادق پل کے پاس ملیر ایکسپریس وے سے ملے گا: مراد علی شاہ
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ عمر 68 سال کرنے کی تجویز، آئینی ترمیم کل پیش ہونے کا امکانججز تقرری کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے، جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو ایک بنانے کی تجویزآئینی ترمیم کا حصہ ہوگی
مزید پڑھ »
محکمہ وائلڈ لائف نے مونال اور لامونتانا کا قبضہ حاصل کر لیاسپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مونال اور لامونتانا کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا
مزید پڑھ »
برطانوی شخص کی چیریٹی فنڈ کیلئے 18000 فٹ کی بلندی سے چھلانگ، ریکارڈ بنا ڈالابرطانوی شخص نے خیراتی رقم جمع کرنے کیلئے اور نیپال میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے اس چیلنج کو قبول کیا۔
مزید پڑھ »
پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن: پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے کھیل کا آغاز کردیاکھیل کے پہلے دن بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو جلد ہی آؤٹ کردیا
مزید پڑھ »