کراچی واٹر کارپوریشن میں زیرزمین پانی نکالنے کے لیے لائسنس کے اجرا اور پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ سندھ کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر صلاح الدین احمد کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ انکوائری مکمل ہونے تک اسد اللہ خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایم ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
انکوائری مکمل ہونے تک چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان کو سی ای او اور ایم ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیاتفصیلات کے مطابق کراچی واٹر کارپوریشن میں زیرزمین پانی نکالنے کے لیے لائسنس کے اجرا اور پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آئی ہے جس کے بعد اتھارٹی نے سندھ اینٹی کرپشن کو معاملے کی شفاف چھان بین اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔
سندھ کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے کراچی واٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرصلاح الدین احمد کو کام کرنے سے روک دیا، انکوائری مکمل ہونے تک صلاح الدین کو دفتر آنے ، بطور چیف ایگزیکٹو یا منیجنگ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ انکوائری دو ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کے زیرزمین پانی نکالنے کے لیے لائسنس کے اجرا کے نام پرکروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آئے تھے، گھپلوں کے انکشاف کے بعد 70 لائسنس منسوخ کیے گیے تھے۔ انکوائری مکمل ہونے تک چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایم ڈی کا اضافی چارج اور ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔Jan 03, 2025 12:30 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
Corruption Karachi Water Board Inquiry CEO Sindh Government
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی کانگریس کے اراکین کی ایپل اور گوگل کو ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے تیار رہنے کی ہدایتہاؤس سلیکٹ کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک اور گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کو خطوط ارسال کیے گئے۔
مزید پڑھ »
عدالت کا پشاور پلینٹریم میں سرگرمیاں روکنے کا حکمعدالت کو بتایا گیا کہ جگہ متنازع ہونے کی وجہ سے 2016 میں عدالت کی جانب سے سرگرمیاں روک دی گئی تھیں
مزید پڑھ »
غزہ میں 70 دنوں سے محصور فلسطینیوں تک خوراک پہنچانے سے روک دیا گیااسرائیل نے غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں 70 دنوں سے محصور فلسطینیوں تک خوراک پہنچانے سے بھی روک دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اس بات پر شدید تنقید کی ہے۔
مزید پڑھ »
بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے قانونی معاملات میں بھی مداخلت، وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کردیابشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز پر حتمی مشاورت کا پابند کر دیا ہے اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
ٹام کروز کو امریکی بحریہ نے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازاامریکی اداکار ٹام کروز کو امریکی بحریہ کی جانب سے اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا گیا۔
مزید پڑھ »
پنجاب میں منکی سرکص پر پابندیپنجاب وايلڈ لايف ڈپارٹمنٹ نے منکی سرکص کی سرگرمیوں کو فوری طور پر روک دیا ہے اور تین منکیوں کو نجات دلائی ہے اور دو جگلاں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »