کرسٹیانو رونالڈو نے 12 ماہ کے دوران 26 کروڑ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2024 کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ قرار دیے گئے ہیں۔فہرست کے مطابق ایک سال کے دوران انہوں نے فٹبال گراؤنڈ سے 20 کروڑ جبکہ میدان سے باہر اشتہارات اور دیگر کے ذریعے 6 کروڑ ڈالرز کمائے۔امریکی جریدے کے مطابق پہلی بار دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے 10 ایتھلیٹس میں سے ہر ایک کی آمدنی سال میں 10 کروڑ ڈالرز سے زیادہ رہی۔
دوسرے نمبر پر ایک گالفر Jon Rahm موجود ہیں جو ایک سال میں 21 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے۔چوتھے اور 5 ویں نمبر پر باسکٹ بال پلیئرز لی بورن جیمز اور Giannis Antetokounmpo رہے جو بالترتیب 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز اور 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے۔ فرانس کے نوجوان فٹبالر کیلان ایمباپے 11 کروڑ کمانے میں کامیاب رہے اور وہ فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
اسی طرح برازیل کے فٹبالر نیمار 10 کروڑ80 لاکھ ڈالرز کما کر 7 ویں، فرانس کے فٹبالر Karim Benzema اس عرصے میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر 8 ویں، باسکٹ پلیئر اسٹیفن کری 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کما کر 9 ویں جبکہ رگبی پلیئر لیمار جیکسن 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کما کر 10 نمبر پر رہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے 50 ایتھلیٹس کی فہرست میں اس سال حیران کن طور پر کوئی بھی کرکٹر یا ٹینس پلیئر جگہ بنانے میں ناکام رہا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
میسی یا رونالڈو، کس کی آمدنی زیادہ ہے؟کرسٹیانو رونالڈو کی سالانہ کل تخمینی آمدنی تقریباً 260 ملین ڈالر تھی جو کسی بھی فٹبالر کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی جانے والی رقم ہے۔
مزید پڑھ »
رونالڈو کے مداح کا اپنے ہیرو سے ملنے کیلیے حیرت انگیز اقدامعالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ایک مداح اپنے ہیرو سے ملاقات لیے اتنا بے قرار ہوا کہ اس نے ملنے کیلیے انوکھا طریقہ اختیار کیا۔
مزید پڑھ »
رونالڈو اپنی گرل فرینڈ سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں؟اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے دولت بچانے کے لیے قانون کا سہارا لے لیا ہے۔
مزید پڑھ »
بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیامختصر فارمیٹ سب سے زیادہ ففٹیز بابراعظم کے نام ہوگئیں
مزید پڑھ »
آئرلینڈ سے شکست خوردہ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام ایک اور ریکارڈبابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کا اعزاز حاصل کرلیا
مزید پڑھ »
بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئےپاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جیتنے والے کپتان بن گئے۔
مزید پڑھ »