اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ضلع کرم میں تمام بنکرز کے خاتمے اور اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ضلع کرم میں تمام بنکر ز کے خاتمے اور اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔میں وفاقی وزیر داخلہ، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کرم میں جاری صورتحال کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ ایپکس کمیٹی اجلاس کے مطابق بنکر ز کے خاتمے اور اسلحہ اکٹھا کرنے تک مشکلات رہیں گی تاہم صورت حال بہتر ہو جائے گی۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے
مشترکہ اقدامات اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ عمائدین جرگہ کے ذریعے دونوں فریقوں سے بات چیت کی جائے گی۔ حالات بہتر ہوتے ہی سڑکیں اور راستے کھل جائیں گے جبکہ کرم کو ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی جاری رہے گی۔ مرکز اور صوبہ مشترکہ طور پر فیصلے کرتے ہوئے حالات بہتر کریں گے۔ قبل ازیں، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ بنکرز اور اسلحے کے خاتمے کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرم میں مستقل امن کے لیے کوشاں ہیں، کابینہ فیصلے کے مطابق اسلحہ اور بنکرز کا خاتمہ ضروری ہے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرم میں بنکر خاتمہ اور اسلحہ جمعی پر فیصلہخیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں کرم میں تمام بنکرز کے خاتمے اور اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھ »
راولپنڈی؛ کار چوری کرکے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکملزم کا ساتھی فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے گاڑی اور اسلحہ قبضے میں لے لیا
مزید پڑھ »
کرم میں راکٹ لانچرز اور اینٹی ایئر کرافٹ گنز کی موجودگی پر حکومت کا سخت ردعملخیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں بھاری ہتھیاروں کے سرینڈر سے مشروط کرے مرکزی شاہراہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ راکٹ لانچرز اور اینٹی ایئر کرافٹ گنز جیسے بھاری اسلحہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اور سڑکیں صرف اسلحہ سرنڈر کے بعد ہی کھلی جائیں گی۔ انہوں نے قبائلی رہنماؤں سے بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اسلحہ جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی سے مذاکرات نواز شریف کی اجازت سے مشروطحکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات نواز شریف کی اجازت سے مشروط کر رہی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس تشکیل کرنے کا فیصلہ کرلیاوزیراعظم کی زیر صدارت 24 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں وزرا اور اعلیٰ افسران نے فسادات کی تحقیقات کے لیے عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس تشکیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور قازقستان کے مابین تجارت میں اضافہ کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائمقازقستان اور پاکستان کے مابین تجارت کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مصنوعات و مشینری کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »