کرم کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہونے کا مسئلہ تھا ،اگر ایک اچھا ڈی پی او یا افسر ہوتا تو اتنی جانیں نہ ضائع ہوتیں : علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام آباد: مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم کے مسئلے پر علی امین گنڈاپور نے ہمیں مشکل جگہ لاکھڑا کیا، انہیں صرف اقتدار چاہیے۔
محمود خان اچکزئی کے ہمراہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہونے والا مسئلہ تھا ،اگر ایک اچھا ڈی پی او یا افسر ہوتا تو اتنی جانیں نہ ضائع ہوتیں۔ انھوں نے کہا کہ اقتدار میں رہنے کی سب کو ہوس ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اقدام سے مایوسی ہوئی، انھیں احساس نہیں کہ ان کے اقدامات سے آزادی اور عدل کی جدوجہد کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے۔75 سے زائدبڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائےگا: بیرسٹر محمد علی سیف
علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان آئین پر نہ چلنے کی وجہ سے بحران کا شکار ہو چکا ہے، پاکستانی آئین کے حساب سے عدلیہ کی قوت ختم کردی گئی ہے، ہمارے اسلاف کے بنائے آئین کو تباہ کر دیا گیا ہے، ایڈ ہاک بنیادوں پر پاکستان کو چلایا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کو انتظامیہ کے زیر اثر کردیا گیا ہے، ان حکمرانوں کا ہر گزرتا دن بحرانوں کا سبب بن رہا ہے اور نالائقوں کو مسلط کر کے پاکستان کو تباہ کردیا گیا ہے۔عمران خان کو 20 دسمبرتک رہائی کی نوید دی گئی، یہ آفر اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے دی گئی تھی: شیرافضل کا دعویٰ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرم میں امن قائم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ نے اہم اجلاس طلب کرلیاوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع کرم کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
مزید پڑھ »
وزیر دفاع نے سپریم کورٹ کے جج کے خط پر ردعمل کے وقت عدلیہ سے عوام کے اعتماد کا مسئلہ پیدا کیاخواجہ آصف، وزیر دفاع، نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کے خط پر ردعمل کے وقت عدلیہ سے عوام کے اعتماد کے مسئلے کا اظہار کیا۔
مزید پڑھ »
وقیع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پائیدار امن کے لیے تعاونمحسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھ »
وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اڈیالہ جیل جانے سے روکا گیاپشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت دے دی ہے اور انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھ »
محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات، کرم میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیالمحسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کی۔
مزید پڑھ »
ڈی چوک میں جاں بحق اور زخمی کارکنوں کے اخراجات کے پی حکومت اٹھائے گی، ترجماناب تک ہونے والے تمام جلسوں کے اخراجات وزیراعلیٰ علی امین نے ذاتی جیب سے ادا کیے ہیں، ترجمان علی امین گنڈاپور
مزید پڑھ »