کرونا سے دنیا بھر میں 30 ہزار سے زائد اموات، امریکا متاثرہ ممالک میں‌ سرفہرست

پاکستان خبریں خبریں

کرونا سے دنیا بھر میں 30 ہزار سے زائد اموات، امریکا متاثرہ ممالک میں‌ سرفہرست
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 83%

واشنگٹن: کرونا وائرس نے دنیا کو اپنے شکنجے میں لے رکھا ہے، دنیا بھر میں مزید 31 ہزار افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔ امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار سے بڑھ گئی۔ دنیا بھر میں م

رنے والوں کی تعداد 30 ہزار 880 ہو گئی۔ امریکی صدر نے نیویارک کو قرنطینہ میں بدلنے سے انکار کر دیا، کینیڈا کی خاتون اؤل صحت یاب ہو گئیں۔

دنیا میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے نمبر پر آ گیا، کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار سے تجاوز کر گئی، مزید 6 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2227 ہو گئی۔ امریکی صدر نے نیویارک کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کردی، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کے کرونا ٹاسک فورس کی تجویز پر کیا، نیو یارک میں 52 ہزار سے زائد کیسز موجود ہیں جو امریکا بھر میں مریضوں کی آدھی تعداد کے برابر ہیں۔

اٹلی کے بعد اسپین اور فرانس کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، اٹلی میں دس ہزار 23 افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین میں 5 ہزار 9 سو 82 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، چین میں مزید 5 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 3 ہزار 3 سو ہو گئی۔ فرانس میں ہلاکتیں 2 ہزار 314 ہو گئیں، ایران میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 5 سو 17 ہو گئی۔ برطانیہ میں ایک ہزار 19 افراد جان سے گئے، نیدر لینڈ میں 639 اور بیلجیم میں 353 افراد مارے گئے۔ کینیڈا کی خاتون اؤل صحت یاب ہو گئیں، اس بات کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کرونا وائرس دنیا بھر سے اب تک 27 ہزار 365 افراد کی جان لے گیاکرونا وائرس دنیا بھر سے اب تک 27 ہزار 365 افراد کی جان لے گیاکرونا وائرس دنیا بھر سے اب تک 27 ہزار 365 افراد کی جان لے گیا CoronaVirus InfectiousDisease SpreadRapidly DeadlyVirus People Infected Killed
مزید پڑھ »

کرونا وائرس سے دُنیا بھر میں 6 لاکھ 63ہزار افراد متاثر، 30 ہزار 879 ہلاککرونا وائرس سے دُنیا بھر میں 6 لاکھ 63ہزار افراد متاثر، 30 ہزار 879 ہلاککرونا وائرس سے دُنیا بھر میں 6 لاکھ 63ہزار افراد متاثر، 30 ہزار 879 ہلاک Coronavirus Death Toll Rises Covid_19 Spreads Every Region CoronaLockdown CoronaUpdate CoronavirusOutbreak
مزید پڑھ »

کرونا سے نمٹنے کیلئے چین سے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی''کرونا سے نمٹنے کیلئے چین سے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی''کرونا سے نمٹنے کیلئے چین سے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی'' Islamabad China Special Plane Carrying Relief Goods Arrives Covid_19 Coronavirus CoronaUpdate XHNews PDChina ChinaDaily MFA_China MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »

امریکہ میں کرونا آپے سے باہر،مزید 354 اموات،متاثرین ایک لاکھ سے تجاوز کرگئے۔امریکہ میں کرونا آپے سے باہر،مزید 354 اموات،متاثرین ایک لاکھ سے تجاوز کرگئے۔امریکہ میں کرونا آپے سے باہر،مزید 354 اموات،متاثرین ایک لاکھ سے تجاوز کرگئے۔ USA CoronaCrisisUSA CoronaUpdate CoronavirusOutbreak America Deaths DeadlyVirus realDonaldTrump SecPompeo StateDept WHO MFA_China
مزید پڑھ »

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 30ہزار879ہوگئیدنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 30ہزار879ہوگئیکورونا وائرس سے کس ملک میں کتنی اموات ہوئیں؟ یہاں جانیئے:AajNews AajUpdates coronavirus
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-09 03:57:02