کرونا وائرس: امریکا میں کل یوم دعا منایا جائے گا -

پاکستان خبریں خبریں

کرونا وائرس: امریکا میں کل یوم دعا منایا جائے گا -
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

کرونا وائرس: امریکا میں کل یوم دعا منایا جائے گا ARYNewsUrdu

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے سبب ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کل یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا 15 مارچ کو ملک بھر میں یوم دعا منایا جائے گا۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ایسے وقت میں تحفظ، مضبوطی کے لیے خدا کی جانب رجوع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا رخ دعاؤں کی طرف موڑ دیں، ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے باعث ملک میں ایمرجنسی لگانے اور وائرس کی روک تھام کے لیے پچاس ارب ڈالر کے فنڈز دینے کا اعلان کیا تھا۔صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ علامات نہیں لیکن وہ بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپ سے امریکا آنے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، امریکی شہری اسکریننگ کے بعد ہی ملک میں واپس آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 11 مارچ کو عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دیا تھا، یہ وائرس اب تک 114 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 5 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑی میں کرونا وائرس کی تصدیق، تین میں علامات ظاہرغیر ملکی کھلاڑی میں کرونا وائرس کی تصدیق، تین میں علامات ظاہرامریکی باسکٹ بال کےکھلاڑی میں کرونا وائرس کی تصدیق، تین میں علامات ظاہر ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »

ڈالر کے نرخ میں مزید اضافہ، سونے کی قیمت میں کمی - ایکسپریس اردوڈالر کے نرخ میں مزید اضافہ، سونے کی قیمت میں کمی - ایکسپریس اردوانٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جمعرات کو بھی جاری رہی
مزید پڑھ »

سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد22 ہوگئیسندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد22 ہوگئیاسلام آباد سے کراچی آنے والے شخص میں وائرس کی تصدیق تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »

قطر میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 238 کیسوں کی تصدیققطر میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 238 کیسوں کی تصدیققطر کی وزارتِ صحت کے مطابق یہ تمام افراد بھی اسی اقامتی کمپاؤنڈ میں رہ رہے ہیں جس میں
مزید پڑھ »

فُضلے پر تحقیق: یورپ میں منشیات کے استعمال میں اضافے کا انکشاففُضلے پر تحقیق: یورپ میں منشیات کے استعمال میں اضافے کا انکشافیورپ کے بڑے شہروں میں سیوریج کے پانی میں چار غیر قانونی منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جن میں ایمفیٹامین، کوکین، ایم ڈی ایم اے (ایکسٹسی)، میتھ ایمفٹامین (آئس یا کرسٹل میتھ) شامل ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-12 09:46:00