کرونا مریضوں کا دوبارہ متاثر ہونا ناممکن ہے، ماہرین کا دعویٰ مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے وبا نے دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث ہر طرف شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے تاہم ڈاکٹروں کی محنت کے باعث 10 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ کرونا کے مہلک ترین وائرس سے متاثر ہونے والا مریض دوبارہ اس وبا کا شکار نہیں ہوسکتا، یہ تحقیق اس شبے کے بعد کی گئی ہے جس میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ جنوبی کوریا، جاپان اور چین میں کرونا سے صحتیاب ہونے والے افراد دوبارہ اس وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا صحت مند افراد میں دوسری بار مہلک وائرس کی تشخیص ٹیسٹنگ کی خرابی کا نتیجہ ہے، دوبارہ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی وجہ جسم میں موجود وائرس کے غیر موثر ٹکڑے ہیں اور یہ ٹکڑے روائتی ٹیسٹ میں پکڑ میں بھی نہیں آتے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں نئے اور مہلک ترین کوویڈ 19 وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہوچکی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد صرف 12 لاکھ 20 ہزار تک پہنچی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
صدر ٹرمپ کا سال کے آخر تک کورونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ - ایکسپریس اردوکورونا وائرس سے ممکنہ طور پر ایک لاکھ امریکی ہلاک ہوسکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
مزید پڑھ »
گورنر سندھ کا سیلف آئسولیشن سے ٹویٹ، دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا عندیہگورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ 9 روز کے قرنطینہ کے بعد خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں، کل دوبارہ اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرواؤں گا۔
مزید پڑھ »
صحتیاب فرد دوبارہ کورونا سے متاثر نہیں ہوسکتا: کورین ماہرین
مزید پڑھ »
صحتیاب فرد دوبارہ کورونا سے متاثر نہیں ہوسکتا: کورین ماہرینصحتیاب فرد دوبارہ کورونا سے متاثر نہیں ہوسکتا: کورین ماہرین KoreanExperts CoronaVirus InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly Recovered Patients NotAffectedAgaian Research
مزید پڑھ »
کراچی میں گرمی کا زور، ہیٹ ویو کا دورانیہ 8 مئی تک رہنے کا امکانکراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں آج بھی نڈھال کر دینے والی گرمی کا زور رہا۔ محکمہ موسمیات نے گرمی میں مزید اضافے کی پیشگوئی بھی کر دی ہے۔
مزید پڑھ »