خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ پر خواتین نے احتجاج کیا اور پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور احتجاج اً پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے پولیو ٹیم کو علاقہ بدر کردیا خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ پر خواتین سڑکوں پر آ گئیں‘ احتجاج اً صوبے میں جاری پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان، پولیو ٹیم کو بھی علاقے سے باہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرک میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور احتجاج اً پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ کرک کے علاقے سیریخواہ میں گیس بندش کے خلاف گیس بل اور بینرز اٹھائے خواتین نے
احتجاج کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے پولیو ٹیم کو علاقے سے باہر کر دیا۔ خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی یونین کونسل گیس کی پیداوار کا حامل علاقہ ہے لیکن ان کے لیے گیس پھر بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردیوں کے آمد کے ساتھ ہی علاقے میں گیس غائب ہے۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم گیس بل وقت پر ادا کرتے ہیں لیکن گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ ہماری سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک گیس نہیں دی جائے گی پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے؛ جبکہ حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے
احتجاج گس بندش پولیو مہم کرک خیبر پختونخوا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گیس کی لوڈشیڈنگ پر خواتین احتجاج، پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلانخیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا اور پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھ »
پولیو کے مرض کو پاکستان کی سرحدوں سے باہر نکال کر دم لیں گے، شہباز شریفوزیراعظم پاکستان نے انسداد پولیو مہم کی تقریب میں پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا
مزید پڑھ »
کرک میں خواتین کا گیس آنے تک پولیو قطرے دینے سے انکار، ٹیم کو نکال دیاکرک میں خواتین نے گیس آنے تک بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا اور پولیو ٹیم کو علاقے سے باہر نکال دیا۔ ڈپٹی کمشنر شکیل احمد نے کہا کہ کرک میں خواتین کو گیس کا مسئلہ 2 دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ضلع بھر میں جاری ہے اور سوئی نادرن حکام سے بات ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »
مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پھٹ پڑےسنگجانی پر احتجاج کی پیش کش کو قبول کیوں نہیں کیا گیا؟ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیا، پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »
کئی ممالک میں پاکستانی سفیران کی نقل و حرکتپاکستان کے وزارت خارجہ نے سفیران کی نقل و حرکت کا اعلان کیا ہے جس میں کئی بڑی ریاستوں میں سفیران کو نئی ملازات پر بھیجے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
OGRA نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیاOGRA نے سال 2024-25 کے لیے گیس کی قیمتوں میں بڑی اضافہ منظور کیا ہے۔ SNGPL اور SSGCL کے مشترکا کے لیے 8.71 فیصد اور 25.78 فیصد اضافہ منظور کیا ہے۔
مزید پڑھ »