خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا اور پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ پر خواتین سڑکوں پر آ گئیں اور احتجاج اً صوبے میں جاری پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ کرک کے علاقے سیریخواہ میں گیس بندش کے خلاف گیس بل اور بینرز اٹھائے خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے پولیو ٹیم کو علاقے سے باہر کر دیا۔ خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی یونین کونسل گیس کی پیداوار کا حامل علاقہ ہے لیکن ان کے لیے گیس پھر بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردیوں کے آمد کے ساتھ ہی علاقے میں
گیس غائب ہے۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم گیس بل وقت پر ادا کرتے ہیں لیکن گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ ہماری سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک گیس نہیں دی جائے گی پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے؛ جبکہ حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے
احتجاج لوڈشیڈنگ گیس پولیو مہم خیبر پختونخوا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پولیو کے مرض کو پاکستان کی سرحدوں سے باہر نکال کر دم لیں گے، شہباز شریفوزیراعظم پاکستان نے انسداد پولیو مہم کی تقریب میں پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا
مزید پڑھ »
کرک میں خواتین کا گیس آنے تک پولیو قطرے دینے سے انکار، ٹیم کو نکال دیاکرک میں خواتین نے گیس آنے تک بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا اور پولیو ٹیم کو علاقے سے باہر نکال دیا۔ ڈپٹی کمشنر شکیل احمد نے کہا کہ کرک میں خواتین کو گیس کا مسئلہ 2 دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ضلع بھر میں جاری ہے اور سوئی نادرن حکام سے بات ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »
عمران خان کا مذاکرات آگے نہ بڑھنے پر ہر صورت احتجاج کا اعلانعمران خان نے کہا ہےکہ کوئی ڈیل نہیں ہورہی، مذاکرات ہمارے مطالبات پر ہونگے اور مذاکرات ان ہی سے ہونگے جن کے پاس اصل طاقت ہے: وکیل فیصل چوہدری
مزید پڑھ »
حزب اللہ کا شہید حسن نصراللہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلانحزب اللہ کا شہید حسن نصراللہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان
مزید پڑھ »
ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کی کرپشن کے خلاف احتجاج کا اعلانآصف زرداری نے کہا کرپشن پاکستان کیلیے تباہ کن ہے تو مجھے ان کے بیان پر ہنسی آگئی، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی
مزید پڑھ »
’’سر معافی تلافی کردیں‘‘ فواد چوہدری کی توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں استدعاپی ٹی آئی کا احتجاج کسی ایک جماعت کا یا فرد کا احتجاج نہیں بلکہ یہ احتجاج ہر پاکستانی کے لیے ہے، میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »