آصف زرداری نے کہا کرپشن پاکستان کیلیے تباہ کن ہے تو مجھے ان کے بیان پر ہنسی آگئی، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی
ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت پر کرپشن اور ناکامیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کا اعلان کر دیا، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ قوم کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ کرپشن پاکستان کے لیے تباہ کن ہے اور اس کے خاتمے کے لیے احتساب ضروری ہے، زرداری صاحب نے سچ کہا، لیکن جب انہوں نے یہ بیان دیا تو مجھے ہنسی آگئی، سندھ حکومت کے 16 سالہ دور میں ہر محکمہ کرپشن کا شکار ہے ہر محکمہ میں بدعنوانی اور کرپشن کو سرکاری سطح پر فروغ دیا گیا ہے۔ اس کرپشن کو باقاعدہ طور پر نوٹیفائی کر دینا چاہیے کیونکہ یہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہے جو ان کی جیب سے نکل کر کرپشن کی نذر ہو رہا...
انہوں نے کہا کہ محکموں میں پہلے کرپشن کی جاتی ہے، پھر اس کا ریکارڈ بنایا جاتا ہے، اور پھر پی اے سی میں بھی کرپشن کی جاتی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک فرینڈلی میچ کھیل رہے ہیں پیپلزپارٹی کے مطابق پی اے سی میں اچھا کام ہو رہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہیلتھ سمیت کئی محکمے پی اے سی کو جواب دہ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال خطرناک ہے۔ سندھ کے بجٹ کا 95 فیصد حصہ کراچی سے آتا ہے، لیکن یہاں کرپشن کو چھپانے کے لیے نئی ترقیاتی اسکیمیں شروع کر دی جاتی ہیں۔ اگر یقین نہیں تو اے ڈی پی پر تحقیقاتی رپورٹنگ کریں۔ سندھ حکومت کی کارکردگی یونیورسٹی روڈ کی حد تک دکھائی دیتی ہے۔ واٹر بورڈ کل دس روز میں ایک لیکیج کی مرمت کی ویڈیوز فخر سے دکھا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان شہری علاقوں کی بڑی جماعت ہے اور کرپشن کے خلاف احتجاج کرے گی۔ سندھ حکومت کے ایک سینیئر وزیر ماضی میں چینلز کو اشتہارات...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شاہد حامد قتل کیس میں اہم گواہ انسپکٹر سرور کمانڈو نے ملزم منہاج قاضی کو شناخت کرلیامنہاج قاضی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا سکیورٹی انچارج رہ چکا ہے
مزید پڑھ »
میئر کراچی کا کچرا پھیلانے والوں کو 3 سال قید اور جرمانے کا عندیہایم کیو ایم کے دور میں کے ایم سی اسپتالوں کی حالت بدتر ہوئی ، مرتضیٰ وہاب
مزید پڑھ »
چکرا گوٹھ میں ایم کیو ایم لندن کے رئیس کی خلاف 13 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیاسنحہ چکرا گوٹھ میں ایم کیو ایم لندن کے رئیس کی خلاف 13 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ چکر گوٹھ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں وکلا طرفین کے دلائل مکمل ہوں کر خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے رئیس کی خلاف مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا، جو رواں ہفتے سنائے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »
حکومت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہآئی ایم ٹی اسپیکٹرم کی نیلامی کے حوالے سے مشاورتی کمیٹی کا اجلاس
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرنے میں رکاوٹیں حائل ہیں، وزیر خزانہ کا اعترافایف بی آر اور صوبوں کی ڈیڈ لائن سے پیچھنے ہٹنے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے عملے پاکستان کا اچانک دورہ کیا
مزید پڑھ »
اسلام آباد میں پروٹیسٹس کے باعث تعلیمی اداروں کی کلوشراسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جاری احتجاج کی وجہ سے اگلے دن سرکاری اور نجی تمام تعلیمی اداروں کی کلوشر کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »