ایم کیو ایم کے دور میں کے ایم سی اسپتالوں کی حالت بدتر ہوئی ، مرتضیٰ وہاب
عباسی شہید اسپتال کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچرا پھیلانے والوں کو 3 سال قید اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ مل کر شہر کی صفائی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے دور میں کے ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں کی حالت بدتر ہوئی جبکہ جماعت اسلامی نے ضلع وسطی میں امراض قلب اسپتال کی تجویز کو سیاست کی نذر کردیا۔ عباسی شہید اسپتال کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسپتال میں گولڈن جوبلی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر اسپتال میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، لیبس، ڈینٹل او پی ڈی اور مردہ خانے کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ سی ٹی اسکین اور میموگرافی بھی شروع کردی گئی جس کی افتتاحی تقریب میں میئر کراچی مرتضٰی وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ اسپتال ذوالفقار علی بھٹو نے ضلع وسطی کی عوام کے لیے قائم کیا تھا لیکن گزشتہ پچاس سالوں میں اسپتال کی حالت زار عوام کے سامنے ہے، عباسی شہید اسپتال کے وسائل عوام کی امانت ہیں اور انہیں عوامی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اسپتال میں کے ایم سی کا سب سے بڑا مردہ خانہ دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جہاں 60 میتوں کو عزت کے ساتھ رکھنے کی سہولت فراہم کی گئی...
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال میں سی ٹی اسکین کی سہولت صرف 1500 روپے میں فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دیگر اداروں میں یہ 5 سے 6 ہزار روپے میں ہوتی ہے، اسی طرح میموگرافی کی سہولت، جو نجی اسپتالوں میں 13 ہزار روپے میں کی جاتی ہے، یہاں صرف 1500 روپے میں دستیاب ہے۔عمران خان ننگے پاؤں مدینے گئے تو باجوہ کو فون آگئے ایسے لوگ نہیں چاہئیں یہ کسے لے آئے، بشریٰ بی بیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا سڑکوں پر کچرا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور جُرمانے کا فیصلہمیئر کراچی کی ہدایت پر میونسپل انسپکٹرز کو شہر میں کچرا پھیلانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم
مزید پڑھ »
اسموگ کا مسئلہ؛ مریم نواز کا بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے پر غوراسموگ کا مسئلہ؛ مریم کا بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا عندیہ
مزید پڑھ »
کراچی؛ کچرا پھیلانے پر دکانداروں پر جرمانےمئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پرکچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے
مزید پڑھ »
کراچی: مزاحمت پر شہری کو قتل کرنیوالے ڈکیت کو سزائے موتایک ملزم کو عمر قید سنائی گئی، واقعے کا مقدمہ تھانہ سرجانی میں درج تھا
مزید پڑھ »
حزب اللہ کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے جاری، 30 صیہونی زخمیلبنانی مزاحمتی تنظیم کا تل ابیب اور حیفہ میں ملٹری بیسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
مزید پڑھ »
قرآن و احادیث کی روشنی میں فضائل احسان’’اﷲ انصاف کا اور احسان کرنے کا اور قریبی رشتے داروں کو دینے کا حکم دیتا ہے۔‘‘
مزید پڑھ »