کشمیر میں اسرائیلی طرز کی بھارتی آبادکاری -
بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکی دو حصوں میں تقسیم کے جس گھناؤنے منصوبہ کوآئینی ترامیم 370اور 35 A کا جو نام نہاد سیکولر اورجمہوری لبادہ پہنایا ہے۔ اس پر عالمی رائے عامہ ان دنوں دنیا کے ہر فورم پر بول رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت منظم اور مربوط طریقے سے دنیا کی آنکھوں میںدھول جھونکتے ہوئے کشمیر کی ڈیموگرافی کی تبدیلی پرکمربستہ ہے۔ بھارت کی اس مہم جوئی کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل115ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرے کی وجہ سے وادی میں خوف وہراس کا ماحول اورمعمولات زندگی مسلسل مفلوج رہے۔
بھارتی حکومت عالمی ذرایع ابلاغ اور پروپیگنڈے کے محاذ پر بھی سرگرم ہے، اس کے زیر اثر اہل قلم ، مورخ، سیاسی مبصرین کشمیر کی پیدا شدہ صورتحال کی نئی تاریخ لکھنے میں مصروف ہیں ، نئے گمراہ کن پیرا ڈائمزکے تحت کشمیری تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تنازعہ کشمیر پر جاری شدہ ایک رپورٹ میں کشمیری حریت پسندوں کے سیاسی، سماجی، تزویراتی، معاشی اور فکری ارتقا کا جائزہ لیتے ہوئے۔
ایک سیاسی مبصر کے مطابق مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35A کے ذریعے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔ بھارت کے سنجیدہ اور فہمیدہ سیاسی رہنما ، کانگریسی دانشور، بی جے پی مخالف قلم کار سمیت بے شمار فنکار، ادیب، سماجی شخصیات، غیر ملکی سفارت کار اور بھارت کے سابق معتبر ججز اور دفاعی مبصر مودی بربریت کو بھارت کے جمہوری اور سیکولر موقف اور پالیسیوں سے متصادم قرار دے رہے ہیں۔
اس گفتگو میں یشونت سنہا نے کہا کہ بھارت کشمیر کی تقسیم کے خنجر سے کشمیر کے قلب کوگھائل کر رہا ہے، اسے کشمیرکی قانونی حیثیت کو بدلنے کا کوئی حق نہیں، اس ناروا اقدام کو بدلنا ہوگا، یہ صورتحال دیر تک جاری نہیں رہے گی، انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مودی حکومت کشمیرکے جغرافیہ کو بدلنے کی کوششوں میں مصروف ہے، انھوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک سناٹا چھایا ہوا ہے، لوگوں کی خاموشی معنی خیز اور اسٹرٹیجک ہے، ان کی خاموشی بول رہی ہے ، جب کہ مودی حکومت سچ کو دبا رہی ہے، ادھر بھارتی سفارتی ذرایع نے بھی عالمی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی مشروط منظوریآرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
کشمیر میں اسرائیل کی طرز پر بستیاں آباد کرنے کا گھناونا منصوبہ بے نقابنیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے مذموم مقاصد منظر عام پر آنے لگے۔مقبوضہ کشمیر میں
مزید پڑھ »
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور درندگی کے 115 روز، 3 نوجوان شہیدسری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 115ویں روز علاقے میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں، تعلیمی ادارے اور دفاتر ویرانی کا
مزید پڑھ »