Karachi milk
کراچی: کمشنر کراچی کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ شہر میں دودھ 26 روپے کے اضافے سے 120 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا۔
کمشنر کراچی دودھ سرکاری نرخ 94 روپے پر فروخت کروانے میں ناکام ہوگئے۔ گزشتہ روز کمشنر کراچی کی دودھ فروشوں کے ساتھ طویل بیٹھک ہوئی جس میں دودھ کی سرکاری قیمت94 روپے برقرار رکھنے کافیصلہ کیا گیا مگر شہر میں تاحال دودھ 120 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق کراچی میں یومیہ دودھ کی کھپت45 لاکھ لیٹر ہے۔ دودھ کی قیمت میں غیر قانونی اضافے کے بعد ڈیری فارمرز اور ریٹیلرز عوام کی جیبوں سے یومیہ10 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بٹور رہے ہیں۔
شہریوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کی قیمت میں غیر قانونی اضافے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی کے صارفین کی اووربلنگ شکایت کیلئے عارضی مرکز قائم نہیں کیا، نیپرا کی تردیدکراچی کے صارفین کی اووربلنگ شکایت کیلئے عارضی مرکز قائم نہیں کیا، نیپرا کی تردید ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کی وجوہات کیا ہیں، نیپراٹیم کی تحقیقات مکملکراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کی وجوہات کیا ہیں، نیپراٹیم کی تحقیقات مکمل SamaaTV
مزید پڑھ »