پاکستان دنیا کے اس خطے میں واقع ہے جس کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں
مئی کا مہینہ ہے اور سورج اپنی پوری آب و تاب سے آگ برسا رہا ہے، حبس اور لُو نے ہر کسی کو بے حال کیا ہوا ہے، انسان تو انسان چرند و پرند بھی گرمی سے نڈھال ہیں، درختوں کی کٹائی اور ہر طرف کنکریٹ کے جنگل کی صورت میں پھیلی ہوئی عمارتوں نے کراچی کو آگ کا گولا بنا دیا ہے۔
کراچی جو کبھی اپنے معتدل موسم کے لیے مشہور تھا، بدترین موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے اور رواں سال زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت حبس اور لُو کے باعث 47 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔ درجہ حرارت میں اضافے نے کراچی کی مرطوب آب و ہوا کے ساتھ مل کر وہ ستم ڈھایا جس کو بہت سے لوگ برداشت ہی نہ کرسکے ۔
اس کی وجہ کراچی کا گنجان آباد اور ساحلی شہر ہونا ہے، جس میں سال کے 12 ماہ میں سے 6 ماہ گرمی جب کہ 3 ماہ شدید اور جھلسا دینے والی گرمی پڑتی ہے، بقیہ 3 ماہ متعدل اور ٹھنڈے قرار دیے جاسکتے ہیں۔ تبدیل ہوتے ہوئے موسم کے سبب دنیا میں تعمیرات پر خاص توجہ دی جارہی ہے، اس کے باوجود تعمیراتی صنعت دنیا میں 40 فیصد گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی ذمے دار ہے اور اس میں سیمنٹ کا حصہ 8 فیصد ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کو اس مسئلے کا ادراک ہے، اس لیے اب وہاں گرین بلڈنگ اسٹینڈرڈز کے مطابق عمارتیں بنائی جاتی ہیں۔
تاہم گھروں کے دروازے بند رکھنے سے بجلی کے بل میں کمی لائی جاسکتی ہے، اگر کمرے کا دروازہ بند کردیا جائے تو باہر کا موسم گھر کے اندر کم اثر انداز ہوتا ہے۔ سردیوں میں کمروں کے بند دروازے اور کھڑکیاں گرمائش پیدا کرتے ہیں تو گرمیوں میں گرم ہوا کا گزر نہ ہونے اور پردے لگا کر دھوپ روکنے سے گھر کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کمپٹیشن کمیشن کی بجلی شعبے میں سرکاری اجارہ داری ختم کرنے کی تجویزلائن لاسز کا واحد حل ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری ہے، کمیشن
مزید پڑھ »
اپنی شناخت کےلیے سرگرداں خواجہ سرا کمیونٹی کا ’’ہیجڑا فیسٹیول‘‘9 نومبر کو کراچی میں دوسرے ’’ہیجڑا فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے
مزید پڑھ »
سی پیک میں شامل ریلوے کا اہم منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکارچین کا کہنا تھا کہ فی الحال کراچی تا حیدر آباد منصوبے کو تعمیر کیا جائے
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کا دورہ، 6 ارب کے 5 منصوبوں کا افتتاحوزیراعلیٰ سندھ کے دورے کےدوران دو روڈ منصوبوں، دو شمسی توانائی کے منصوبوں اور ایک فٹبال گراؤنڈ کا افتتاح کیا گیا
مزید پڑھ »
ہم درست سمت میں جارہے ہیں، طویل سفر باقی ہے: وزیر خزانہرواں مالی سال کریڈٹ ریٹنگ بی کروانا چاہتے ہیں: محمد اورنگزیب کا کراچی میں سمٹ سے خطاب
مزید پڑھ »
پنجاب میں دھند سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر، 11 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکارکراچی لاہور کی 5 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر آمد و روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں: ایوی ایشن ذرائع
مزید پڑھ »