کورونا وائرس؛ مشکل کی اس گھڑی میں چین کیساتھ کھڑے ہیں، مہوش حیات - coronavirus
اداکارہ مہوش حیات نے چین میں پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس کے حوالے سے چین کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مہوش حیات نے سوشل میڈیا پرچہرے پرماسک پہنے اپنی ایک تصویرشیئرکی اور لوگوں کو چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں احتیاطی تدابیراختیارکرنے کا مشورہ دیا۔ مہوش حیات نے لکھا کہ میں اپنے اندرکے سپرہیرو کوظاہر نہیں کررہی ہوں بلکہ میں نے سفر کے دوران کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطاً یہ ماسک چہرے پر پہنا ہے۔ مہوش حیات نے اپنے پیغام میں ان تمام لوگوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جو اس جان لیوا کورونا وائرس کا شکار ہیں۔مہوش حیات نے لکھا مشکل کی اس گھڑی میں ہم چین کے ساتھ کھڑے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ اس وبا کا جلد سے جلد خاتمہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ ایئرپورٹ پرادھرادھرنہیں جارہیں کیونکہ بچے خوفزدہ ہوسکتے...
واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب پورے چین میں پھیل چکا ہے اوراب تک اس وائرس کے نتیجے میں 490 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متعدد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چین: پیدائش کے 30 گھنٹے بعد بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق - World - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: چین کو کتنے ماسک کی ضرورت ہے؟چین میں حکام نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دوسرے ممالک سے ماسک مہیا کرنے کی اپیل کی ہے، چین میں ماسک کی طلب اور رسد کی صورتحال پر پڑھیے یہ رپورٹ۔
مزید پڑھ »
چترال میں کورونا وائرس کی افواہ پر مقدمہ درجچترال میں کورونا وائرس کی افواہ پر مقدمہ درج Pakistan Chitral CoronaVirus RumorReport CaseRegistered KhyberPk ChitralPolice DCLowerChitral KPGovernment cmkpkmehmoodkha ImranKhanPTI
مزید پڑھ »