کورونا: سندھ میں 40 فیصد متاثرین کی عمریں 21 سے 40 سال کے درمیان تفصیلات:
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع میرپور میں مزید ایک کورونا مریض، ایک صحتیابپاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع میرپور میں ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین کے مطابق میرپور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 36 ہو گئی ہے.
صحافی ایم اے جرال سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص میرپور میں قائم یتیم بچوں کے فلاحی ادارے کے ساتھ بطور رضا کار کام کرتا ہے۔ یاد رہے کہ یتیم بچوں کے لیے قائم اس فلاحی ادارے کے سربراہ سمیت دو افراد میں پہلے ہی کووڈ 19 کی تشخیص ہو چکی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ مذکورہ شخص کو قرنطینہ سنٹر میں منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ساتھ ہی ڈاکٹر فدا حسین نے یہ بھی بتایا کہ برطانیہ سے آئے محمد ظہیر جو اس سے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اب صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد انھیں اتوار کے روز آئسولیشن ہسپتال میرپور سے ڈسچارج کر کے گھر روانہ کر دیا جائے گا۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے مطابق اس خطے میں اب تک 813 مشتبہ افراد کو قرنطینہ سنٹر میں لایا گیا ہے جس میں سے 133 کے ٹیسٹ کا انتظار ہے جبکہ چھ خواتین اور دو بچیوں سمیت 36 افراد متاثر ہوئے جس میں سے دو مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 4689، سندھ میں 12 سے 3 تک مکمل لاک ڈاؤن، تقریبا نصف متاثرین میں کورونا وائرس کی مقامی منتقلی - BBC Urduپاکستان میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 264 نئے مریض سامنے آنے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ساڑھے چار ہزار سے بڑھ گئی ہے جن میں سے آدھے مقامی منتقلی کے کیسز ہیں۔ وبا سے ہلاک والوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: امریکی ہسپتال کی ایمرجنسی میں کیا ہو رہا ہے؟نیویارک کے ایک ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں کام کرنے والی ایک تجربہ کار نرس، جنھیں اس شعبے میں 12 برس سے زائد عرصہ ہو چکا ہے نے نام نہ ظاہر کی شرط پر بی بی سی کو ان حالات کے بارے میں بتایا جن سے انھیں آج کل گزرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھ »
امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد اٹلی سے زیادہ ہوگئی - World - Dawn News
مزید پڑھ »
نیویارک: کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی اجتماعی قبر میں تدفینامریکا میں قبرستان کم پڑ گئے۔۔۔؟ اس بارے میں یہاں جانئے: AajNews AajUpdates CoronavirusUSA
مزید پڑھ »
سورج کی شعاع کورونا وائرس کے خاتمے میں مدد گار ہوسکتی ہیں: برطانوی ماہرسورج کی شعاع کورونا وائرس کے خاتمے میں مدد گار ہوسکتی ہیں: برطانوی ماہر SunRays CoronaVirus InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly BritishExperts
مزید پڑھ »
کورونا وائرس آپ کی گاڑی میں کہاں چھپا ہو سکتا ہے؟
مزید پڑھ »