کورونا وائرس، جنگل آپ کے تعاقب میں ہے!

پاکستان خبریں خبریں

کورونا وائرس، جنگل آپ کے تعاقب میں ہے!
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 67 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 59%

آمنہ مفتی کا کالم ’اڑیں گے پرزے‘: کورونا وائرس، جنگل آپ کے تعاقب میں ہے!

چین میں جنگلی جانور کھانا ایک عیاشی تصور کی جاتی ہے۔ چین ہی میں کیا پاکستان میں بھی یہ عیاشی ہی مانی جاتی ہے۔ ہمارے ابا کے ایک دوست بڑے فخر سے بتاتے تھے کہ میں نے آج تک پھٹے سے گوشت نہیں خریدا۔ ان کا خانہ زاد شکاری تیتر، بٹیر، مرغابی، تلیر، چکور، جنگلی خرگوش اور ہریل لا کر انھیں پیش کرتا تھا۔

بچوں کو چڑیا گھر لے جا کر ہم کیا سکھاتے آئے ہیں؟ لاہور چڑیا گھر کا بوڑھا کچھوا، میلے پانی میں پڑے اپنی جان سے بے زار مگر مچھ، سانپ گھر میں ہماری جان کو روتے مریل سانپ، اپنے پنجرے میں بے کلی کے عالم میں چکر لگاتا بھیڑیا، بے بس شیر، اکتائے ہوئے ریچھ، اداس کینگرو، پریشان زرافے، ہونق بندر جو بچوں کو دیکھ کر زور زور سے ہوو ہوو کرتے تھے صاف لگتا تھا اپنی زبان میں گالیاں دے رہے ہیں۔

دنیا بھر میں ڈالفن اور وہیلز کو سدھا کر تماشے دکھائے جاتے ہیں، چیتوں کے بچوں کو دودھ پلا پلا کر ادھ موا کر کے ان کے ساتھ تصویریں بنائی جاتی ہیں۔ ہاتھیوں پر جو مظالم کیے جاتے ہیں ان کی تو مثال ہی نہیں۔ سفاری پارکس میں پہلے وہی جانور انسانوں سے مانوس کیے جاتے ہیں اور جب وہ ذرا بڑے ہو جاتے ہیں تو ان ہی کی ٹرافی ہنٹنگ کرائی جاتی ہے۔جنگل اجاڑ ہوئے، جنگلی جانور ناپید ہوئے اور چڑیا گھر، سفاری پارک، لائسنس یافتہ شکار اور سی ورلڈ کا زمانہ...

کورونا وائرس اگر بے قابو ہو گیا تو طاعون، ہیضے اور انفلوئنزا کی وباؤں کی طرح انسانی آبادیوں کو چاٹ جائے گا۔ بے شک انسانی جان بہت قیمتی ہے لیکن جب انسان اپنی آبادیوں سے نکل کر جنگلی جانوروں کا صفایا کرنا ایک عیاشی تصور کرنے لگے گا تو عناصر اپنا انتقام ضرور لیں گے۔ چرنوبیل پلانٹ کاحادثہ ہوا تو بار بار کہا گیا کہ روس سے آنے والے پرندے نہ شکار کیے جائیں نہ ہی کھائے جائیں کیونکہ ان میں تابکاری اثرات ہوں گے مگر کبھی یہ سوچ کر ان پرندوں کی جاں بخشی نہیں کی گئی کہ یہ ناپید نہ ہو جائیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا وائرس:عالمی ادارہ صحت کا عالمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان | Abb Takk Newsکورونا وائرس:عالمی ادارہ صحت کا عالمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان | Abb Takk News
مزید پڑھ »

کورونا وائرس جنگلی حیات کے لیے کیسے فائدہ مند ہے؟کورونا وائرس جنگلی حیات کے لیے کیسے فائدہ مند ہے؟سائنسدانوں کو شبہ ہے کہ چین کے صوبہ ووہان کے شہر ووہان کی ایک سی فوڈ یعنی سمندری غذاؤں کی مارکیٹ سے کورونا وائرس کی ابتدا ہوئی تھی، جس سے اب تک 213 جانیں جا چکی ہیں۔
مزید پڑھ »

کورونا وائرس: چین سے دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلاءجاریکورونا وائرس: چین سے دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلاءجاریکورونا وائرس: چین سے دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلاءجاری China CoronavirusOutbreak Foreigners LeavingChina Wuhan XHNews ChinaDaily
مزید پڑھ »

کورونا وائرس سے ہلاکتیں 259 ہوگئیں، امریکا میں چین سے آنیوالوں کا داخلہ بندکورونا وائرس سے ہلاکتیں 259 ہوگئیں، امریکا میں چین سے آنیوالوں کا داخلہ بندکورونا وائرس سے ہلاکتیں 259 ہوگئیں، امریکا میں چین سے آنیوالوں کا داخلہ بند CoronaVirus China US Flights Cancelled DeadlyVirus InfectiousDisease SpreadRapidly
مزید پڑھ »

امریکی صدر کا امن منصوبہ تاریخ کا سنگین سیاسی جرم ہے :شامامریکی صدر کا امن منصوبہ تاریخ کا سنگین سیاسی جرم ہے :شامامریکی صدر کا امن منصوبہ تاریخ کا سنگین سیاسی جرم ہے :شام America PeacePlan Syria POTUS
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-26 14:10:20