کورونا، بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد تفصيلات جانئے: DailyJang
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی مصدقہ تعداد 54 ہے جبکہ 50 مشتبہ مریضوں کا انتقال بھی سامنے آیا ہے۔کوئٹہ سمیت صوبے کے 16 اضلاع میں 445 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد6221 ہوگئی۔
6221 مصدقہ مریضوں میں سے5127 کا تعلق کوئٹہ، 272 مریضوں کا قلعہ عبدﷲ اور پشین سے ہے، 101مریضوں کا تعلق جعفرآباد، 87 کا مستونگ اور 67 کا تعلق قلعہ سیف ﷲ سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز 65 مریضوں کے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2175 ہوگئی ہے جبکہ 3992 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 647 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے مریضوں ، اموات میں تشویشناک حدتک اضافہ شروع، تازہ اعدادوشمار سامنے آگئےاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا بے قابو ہونے لگا اور متاثرہ افراد کی تعداد میں تشویشناک حدتک اضافہ شروع ہوگیا، ملک بھر میں مریضوں کی
مزید پڑھ »
کورونا کیسز میں اضافے کے باعث جدہ میں ایک بار پھر کرفیو نافذ - ایکسپریس اردوسعودی وزارت داخلہ نے نجی اور سرکاری ادارے بند جب کہ نمازِ باجماعت پر پابندی کے احکامات جاری کردیے ہیں
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود نسل پرستی کے خلاف مظاہرے، خیبر پختونخوا میں مزید 20 ہلاکتیں - BBC Urduدنیا میں اس وقت 67 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 95 ہزار سے زیادہ ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کو کہا کہ پاکستان اب مزید لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا اور قوم کو کورونا وائرس کے ساتھ ہی رہنا ہوگا۔ ادھر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کل اموات 1900 سے تجاوز کر گئی ہیں۔
مزید پڑھ »