انڈیا میں ایک شخص کی وجہ سے 40 ہزار لوگ قرنطینہ میں
انڈیا میں وائرس کے 640 تصدیق شدہ متاثرین ہیں جن میں سے 30 ریاست پنجاب میں ہیں۔ مگر ماہرین کو خدشہ ہے کہ متاثرین کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔یہ خدشات موجود ہیں کہ 1.3 ارب لوگوں کے ملک میں اگر وبا پھوٹ پڑی تو یہ ایک آفت ثابت ہوسکتی ہے۔
بلدیو سنگھ کے نام سے شناخت کیے گئے شخص نے اپنی ہلاکت سے قبل ہولا محلہ نامی سکھ تہوار میں شرکت کی تھی۔ اس چھ روزہ تہوار میں روزانہ 10 ہزار کے قریب لوگ شرکت کرتے ہیں۔ ان کی ہلاکت کے ایک ہفتے بعد ان کے 19 رشتے داروں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ایک سینیئر اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ 'اب تک ہم ان سے براہِ راست ملاقات کرنے والے 550 لوگوں کا پتا چلانے میں کامیاب رہے ہیں اور یہ تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ جہاں وہ شخص رہے تھے، اس علاقے کے پاس ہم نے 15 دیہات سیل کر دیے ہیں۔'یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ انڈیا میں اتنے بڑے پیمانے پر قرنطینے میں ڈالا ہو۔
شمالی ریاست راجستھان کے ٹیکسٹائل صنعت کے لیے مشہور شہر بھیلواڑہ میں خدشہ ہے کہ ایک مریض سے متاثر ہونے والے ڈاکٹروں کے ایک گروہ نے سینکڑوں لوگوں کو متاثر کیا ہوگا۔اس کے علاوہ انڈیا نے 21 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے مگر لوگوں کو خوراک اور ادویات کی خریداری کے لیے باہر جانے کی اجازت ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہاسلام آباد: ملک میں کروناوائرس کے پیش نظر نافذ العمل لاک ڈاؤن کے باعث انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
پنجاب میں 2 ڈاکٹرز میں کورونا کی تشخیص، ملک میں متاثرین 1238 ہوگئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کراچی، مختصر نمازیوں کی تعداد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی گئیکراچی، مختصر نمازیوں کی تعداد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی گئی Karachi FridayPrayer CoronaVirus Pray pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »
لاہور میں کورونا سے متاثرہ ایک اور شخص انتقال کر گیا، تعداد 9 ہو گئیلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا معمر شخص جان کی بازی ہار
مزید پڑھ »
مقبوضہ کشمیر میں کرونا سے پہلا شخص انتقال کرگیامقبوضہ کشمیر میں کرونا سے پہلا شخص انتقال کرگیا SamaaTV CoronavirusLockdown CoronavirusPandemic
مزید پڑھ »
امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد میں 3 پاکستانی بھی شامل - World - Dawn News
مزید پڑھ »