فی الحال سماجی دوری ہی اس کی رفتار کو سست کرنے کا موثر طریقہ ہے، بل گیٹس coronavirus CoronaVirusUpdate DawnNews
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا کو روکنے میں کامیابی کے دورانیے کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔میں بل گیٹس نے کہا کہ حالات اس وقت تک معمول نہیں آسکیں گے جب تک پوری دنیا میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین نہیں آجاتی۔
بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا کو بھیانک خواب قرار دیا تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا میں اموات کی تعداد اس سے کم ہوسکتی ہے جس کی پیشگوئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چند دیگر طبی ماہرین کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین نے جن اعدادوشمار کا تخمینہ لگایا ہے، انہیں عوام کے سامنے لانا بہت ضروری تھا کیونکہ اس سے لوگوں کو صورتحال کی سنگینی کا احساس ہوگا۔
انہوں نے کہا 'یہ بھیانک خواب جیسا منظرنامہ ہے کیونکہ ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے والے نظام تنفس کو متاثر کرنے والے وائرسز حیران کن رفتار سے پھیلتے ہیں، اگر آپ کام پر جاتے رہے، معمول کی طرح سفر کرتے رہے، تو اس وبا کی رفتار میں کمی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بیشتر افراد متاثر نہ ہوجائیں گے، جس کے نتیجے میں بہت زیادہ تعداد میں لوگ ہسپتالوں کا رخ کریں گے جبکہ لاتعداد ہلاکتیں بھی ہوں گی'۔
انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائریس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکہ میں کورونا کے ڈیرے، خاتون اینکر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیصنیویارک(ویب ڈیسک) امریکی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر میں کورونا کی تشخیص ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیوز چینل سی این این کی خاتون اینکر بروک
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: کیا وبا کی روک تھام کے لیے پرائیویسی قربان کرنا ہو گی؟ہماری زندگی کے کئی دوسرے حصوں کی طرح کورونا وائرس ہمیں ڈیٹا پرائیویسی کے حوالے سے بھی مجبور کر رہا ہے کہ ہم اپنی ترجیحات کے متعلق مشکل سوالات کا سامنا کریں۔
مزید پڑھ »
پائلٹس کے بعد پی آئی اے کی ایئرہوسٹس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیقلاہور : پی آئی اے کے پائلٹس کےبعد ایک ایئرہوسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،جس کے بعد متاثرہ ایئر ہوسٹس کو ایکسپو سینٹر لاہورقرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »