کورونا وائرس؛ کرکٹ کی بحالی کیلیے بین اسٹوکس کی اہم تجویز ARYNewsUrdu coronavirus
مانچسٹر:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بین اسٹوکس نے شائقین کے بغیر کرکٹ کھیلنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلیئرز کو شائقین کے لیے کچھ بھی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران بین اسٹوکس نے نیشنل ہیلتھ سروس اور نیشنل چلڈرن کرکٹ چیرٹی “چانس ٹو شائن” کے لیے اپنی پہلی ہاف میراتھن مکمل کر کے چندہ جمع کیا ہے۔ بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ وہ بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کھیلنے میں بھی خوش ہیں، اور وہ نہیں سمجھتے کہ بنا شائقین کے کھلاڑیوں کی پر فارمنس پر کوئی بُرا اثر پڑے گا اور کرکٹ تو محض ایک کھیل ہے مگر ہر فرد کی صحت اور حفاظت اس وقت انتہائی ضروری ہے۔
آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پرفیشنل کرکٹ کو بحال ہونا چاہیے، بغیر شائقین کے بھی میچز کھیلے جاسکتے ہیں، کورونا وائرس کے بحران میں پلیئرز کو شائقین کے لیے ٹی وی اسکرینز پر میچز کی واپسی کے لیے کچھ بھی کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے اور یہ تینوں ٹیسٹ موسم گرما کے اختتام پر بغیر شائقین کے ہونے کے امکان ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈاکٹر فرقان کے انتقال کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیلکرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ روز بے بسی میں جان دینے والے ڈاکٹر فرقان کے انتقال کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
مزید پڑھ »
کشمیر کے اٹوٹ انگ ہونے کے بھارتی دعوے کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان - ایکسپریس اردوجموں وکشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور عالمی برادری بھی مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہے، پاکستان
مزید پڑھ »
وزیرخارجہ کی کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے اومان کے موثر اقدامات کی تحسینوزیرخارجہ کی کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے اومان کے موثر اقدامات کی تحسین SMQureshiPTI CoronaInPakistan pid_gov PTIofficial
مزید پڑھ »
’کورونا کے خطرے کے باوجود وہ اپنے مریضوں کی خدمت کرتے رہے‘برطانیہ کے قومی صحت کے ادارے میں سیاہ فام، ایشائی اور دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 35 فیصد کے قریب ہے۔ اب تک یہاں 31 ڈاکٹر کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تعداد چھ ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی،132 کے وی کی لائن کا فالٹ دور کردیا گیا،کے ایکے الیکٹرک کی 132 کے وی کی لائن ٹرپ کرجانے سے شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، عملے کے مسلسل کام کے بعد فالٹ کو دور کردیا گیا۔
مزید پڑھ »