وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ہلاک 80 فیصد افراد دیگر بیماریوں کا شکار تھے۔ ان کے مطابق پاکستان میں اس وقت 47 مریض تشویش ناک حالت میں وینٹی لیٹر پر ہیں اور اموات کی شرح بڑھ سکتی ہے COVIDー19
26 فروری کو ہی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں مجموعی طور پر 2 کیسز کی تصدیق کی۔3 مارچ کو معاون خصوصی نے کورونا کے پانچویں کیس کی تصدیق کی۔8 مارچ کو شہر قائد میں ہی ایک اور کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا۔10 مارچ کو ملک میں کورونا وائرس کے 3 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے دو کا تعلق صوبہ سندھ اور ایک کا بلوچستان سے تھا، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 19 جبکہ سندھ میں تعداد 15 ہوگئی...
13 مارچ کو اسلام آباد سے کراچی آنے والے 52 سالہ شخص میں کورونا کی تصدیق کے بعد تعداد 21 ہوئی تھی، بعدازاں اسی روز ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تفتان میں مزید 7 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 28 ہوگئی۔
17مارچ کو ملک کے چاروں صوبوں سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 237 تک پہنچ گئی تھی۔ 21 مارچ کو پاکستان میں تصدیق ہونے والے کورونا وائرس کے کیسز میں صوبہ سندھ سے 39، پنجاب سے 56، بلوچستان سے 12، خیبرپختونخوا سے 8 جبکہ گلگت بلستان سے 34 نئے کیسز شامل تھے، جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی تھی۔
26 مارچ کو ملک میں کورونا کیسز کو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہوا اور اس روز پورے ملک میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 1193 تک پہنچی جبکہ اس روز بھی ایک اور فرد انتقال کرگیا۔ 30 مارچ کو سندھ میں مزید 3 اموات اور مزید 6 کیسز، پنجاب میں 3 اموات اور مزید 45 کیسز، اسلام آباد میں مزید 8 کیسز، خیبرپختونخوا میں مزید ایک شخص کا انتقال اور مزید 29 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، اسی طرح بلوچستان میں مزید 11 کیسز جبکہ گلگت میں مزید 12 کیسز رپورٹ ہوئے، یوں ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1776 ہوگئی۔
3 اپریل کو بھی پاکستان میں 267 کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد تعداد 2686 ہوگئی جبکہ اسی روز 6 افراد کے انتقال کے باعث اموات 40 تک پہنچیں۔ اپریل کی 7تاریخ کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے 269 کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 4035 تک جاپہنچی جبکہ اسی روز 4 اموات سے مجموعی تعداد 57 ہوگئی۔ 11 اپریل کو پاکستان میں نہ صرف 249 کیسز سے تعداد 5 ہزار 30 تک پہنچی بلکہ اس روز 14 ہلاکتیں بھی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد یہ تعداد86 ہوگئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمرکوٹ میں ایک اور شخص کو کورونا وائرس آئسولیشن سنٹر منتقلعمرکوٹ(سید ریحان شبیر )عمرکوٹ میں میں ایک اور کورونا متاثر شخص سامنے آہ گیا متاثرہ شخص میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگی ایک کورونا کیس کی
مزید پڑھ »
سنگاپور: ایک دن میں 942 کورونا کیسز رپورٹسنگاپور میں کورونا سے 11 اموات ہوچکی ہیں، جبکہ ملک میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔
مزید پڑھ »
سندھ میں ایک دن میں کورونا سے کتنے افراد انتقال کر گئے ؟ افسوسناک خبر آ گئیکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ 8 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ
مزید پڑھ »
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 266 ہوگئی
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: انڈین بحریہ کے 21 اہلکار کورونا وائرس سے متاثر، دنیا بھر میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 22 لاکھ سے تجاوز - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 22 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 49 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ان ٹویٹس کا دفاع کیا ہے جن میں وہ کچھ امریکی ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ سختیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
پہلا کورونا وائرس دریافت کرنے والی خاتون کون تھیں؟جون المیڈا کے انتقال کے 13 سال بعد آخر کار ان کے کام کا اعتراف کیا جا رہا ہے جس کی وہ اس کے بانی کے طور پر حق دار تھیں اور ان کے کام کی وجہ سے ہی جس وبا نے آج پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اس کو سمجھنے میں بہت مدد ملی ہے۔
مزید پڑھ »