اسلام آباد: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں سندھ کے 229 ارب کم کرنا ناانصافی ہے، پنجاب کو بھی پورے پیسے نہیں دیئے گئے، بجٹ میں وفاق ہر صوبے کیلئے کورونا پیکج دیتا، جب سے وبا آئی ہر متن
ازعہ مسئلہ چھیڑا جا رہا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا شہباز شریف صحت یاب ہو کر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے، اے پی سی میں این ایف سی ایوارڈ پر مشاورت کریں گے، این ایف سی ایوارڈ کے مسئلے پر تمام اپوزیشن ایک مؤقف دے گی۔ انہوں نے کہا بحرانی صورتحال میں حکومت اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے، کورونا شروع ہوتے ہی سیاسی مصروفیات ختم کر دی تھیں، کورونا وائرس پر اپوزیشن نے سیاست نہیں کی، بجٹ ان کے اپنے ایم این اے اور ایم پی ایز کے حلقوں میں کام کیلئے بنایا...
بلاول بھٹو کا کہنا تھا وزیراعظم کرائسز کے وقت بھی سیاست کر رہے ہیں، سندھ کے وزیراعلیٰ سے لے کر وزرا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی حکومت کو اپنی روایت بدلنی چاہیئے، این ایف سی ایوارڈ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، پی ٹی آئی اپنی روایت بدلے اور سنجیدگی سے چیلنجز کا سامنا کرے۔ ان کا کہنا تھا ریاست پر مشکل وقت آتا ہے تو حکومت اتحاد قائم کرتی ہے، بجٹ میں ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئے بھی وسائل نہیں رکھے گئے، کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے صوبوں کی معاونت نہیں کی گئی، 2 سال سے مطالبہ کر رہے ہیں...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا کی علامت ظاہر ہونے پر ہسپتالوں میں آنے کی بجائے اپنے آپ کو گھروں میں ...لاہور(لیاقت کھرل) کورونا کے پھیلاؤ میں مزید سنگینی آنا شروع ہو گئی ہے جس پرکورونا کے مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہو کر رہ گیا ہے اور ہسپتالوں میں
مزید پڑھ »
کورونا وائرس کے وار جاری ، پاکستان میں مریضوں اور اموات کی تعداد میں اضافہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس نے اپنے وار تیز کر دیئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 136 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ 4944 نئے
مزید پڑھ »
مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششیں تیز کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایتاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے تعلیمی نظام میں طبقاتی تفریق کو ختم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مدارس کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے طے شدہ لائحہ عمل پر عملدرآمد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں۔
مزید پڑھ »
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئےکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایک طرف کورونا وائرس نے عوام کی زندگی کو مشکل کر رکھا ہے تو دوسری جانب اس مہنگائی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے تاہم آج ایک
مزید پڑھ »