کتنے مریض اس وقت تشویش ناک حالت میں وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ COVIDー19
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد مکمل طور پر صحت یاب نہیں تھے بلکہ دیگر بیماریوں کا بھی شکار تھے۔
انہوں نے کہا کہ 'مختلف علاقوں میں 47 مریض اس وقت تشویش ناک حالت میں وینٹی لیٹرز پر ہیں، بدقسمتی سے 159 کا نمبر مزید بڑھ سکتا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'جو لوگ اس وبا سے چل بسے ہیں ان میں سے 80 فیصد کسی اور بیماری میں بھی مبتلا تھے اور مکمل طور پر صحت مند نہیں تھے تاہم صرف 20 فیصد ایسے تھے جنہیں کوئی اور بیماری لاحق نہیں تھی'۔اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں صوبوں کی مشاورت سے فیصلے کیے جاتے ہیں اور پہلے مرحلے میں ہمارا ہدف باہر سے آنے والے وائرس کو روکنا تھا'۔
انہوں نے کہا کہ 'اس ہفتے 6 ہزار مسافر لائیں گے جن میں سب سے زیادہ مزدور طبقہ اور متحدہ عرب امارات میں جن کے ویزے ختم ہوئے ہیں وہ شامل ہیں، اس ہفتے لگ بھگ 16 سے 17 پروازیں متحدہ عرب امارات سے پی آئی اے اور امارات کی پروازیں ہمارے شہریوں کو واپس لائیں گی'۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 266 ہوگئی
مزید پڑھ »
دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 54ہزار سے تجاوز کرگئیدنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 54ہزار سے تجاوز کرگئی مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
امریکا میں کورونا سے خوفناک تباہی،24 گھنٹوں میں 4500 سے زائد امواتامریکا میں کورونا سے خوفناک تباہی،24 گھنٹوں میں 4500 سے زائد اموات US Coronavirus DeathRateToll People Killed Infected 24Hours DeadlyVirus SpreadRapidly realDonaldTrump
مزید پڑھ »
امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں 39 ہزار سے تجاوز کرگئی | Abb Takk News
مزید پڑھ »
امریکا میں کورونا سے اموات 39 ہزار سے زائدامریکا میں کورونا سے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 1891 افراد دم توڑ گئے،جس کے بعد امریکا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات 39 ہزار سے بڑھ گئیں۔
مزید پڑھ »