نئی دہلی: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس نے جہاں پنجے گاڑے ہوئے ہیں وہیں پر عالمی سطح پر اس وباء سے نمٹنے کے لیے مختلف ممالک لاک ڈاؤن اور کرفیو لگا رہے ہیں کئی ممالک میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو نرم کیا جا رہا ہے تاہم بھارت نے ملک میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جاپانی حکومت نے ملک میں ہنگامی حالت کو مزید ایک مہینے کے لیے بڑھانے کا عندیہ دیدیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنا حتمی فیصلہ ماہرین کے پینل کے مشورے سے کریں گے، جو کہہ رہے ہیں کہ اگرچہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے لیکن حالات ایسے نہیں ہیں جیسے وہ چاہتے ہیں۔ حالیہ ایمرجنسی کی مدت 6 مئی کو ختم ہو جائے گی۔ بی بی سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران روس میں کورونا وائرس کے 7933 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد 114431 ہو گئی ہے۔ اس وبا کے پھوٹنے کے بعد روس میں ایک دن کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز میں یہ ریکارڈ اضافہ ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر چین سے ہونے والی لفظی جنگ کے بعد مختلف جوابی اقدامات کی تیاری کررہی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں 15مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیعخیبرپختونخوا میں 15مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع SamaaTV COVID19 lockdown
مزید پڑھ »
ملک مزید سخت لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا: شبلی فرازملک مزید سخت لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا: شبلی فراز ShibliFaraz MediaBriefing Pakistan CoronavirusPandemic LockDown Economy SOPs pid_gov MoIB_Official PTIofficial ImranKhanPTI shiblifaraz
مزید پڑھ »
سندھ میں مرحلہ وار لاک ڈاؤن نرم کرنے کا فیصلہ -کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت وزیراعلی ہاؤس میں بڑی بیٹھک ہوئی جس میں صوبائی وزرا، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی …
مزید پڑھ »
سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ | Abb Takk News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: سوئٹزرلینڈ کا لاک ڈاؤن میں ’توقع سے پہلے‘ مشروط نرمی کا اعلان - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 31 لاکھ جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یورپ میں اب اٹلی کے بعد برطانیہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
مزید پڑھ »
لاک ڈاؤن میں پی آئی اےکاخصوصی آپریشن،121پروازیں آپریٹلاک ڈاؤن کے دوران قومی ايئرلائن کا خصوصی آپريشن جاری ہے، پی آئی اے نے اعدادوشمار جاری کرديئے ہیں،اب تک121پروازيں آپريٹ کی گئی ہیں۔ SamaaTV COVID19Pakistan
مزید پڑھ »