FirdousAshiqAwan AbbTakk
اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ اورقومی کاوشوں کو تقویت دینے میں علمائے کرام کا کردارنہایت اہم اورکلیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صدر مملکت کا علما سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ نہایت خوش آئند ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ رمضان المبارک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے، اس وبا کا احتیاط ہی سب سے موثر علاج ہے۔
فردوس عاشق نے کورونا کے خلاف جنگ اورقومی کوششوں کو تقویت دینے میں علما کے کردار کو اہم قرار دیتے کہا کہ مساجد کےمنبرومحراب سے آنے والی آواز کا عوام خصوصی احترام اورنہایت توجہ سےسنتےہیں،لہذا علمائے کرام شرعی احکامات کی پاسداری اورفرائض بجا لاتے ہوئے عوام کی احتیاطی تدابیرکے ضمن میں بھی رہنمائی فرمائیں۔
اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر، حفاظتی ضابطہ کی پابندی اورنظم وضبط کی تلقین اشد ضروری ہے،عوام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گھروں میں رہ کرعبادات فرمائیں،ماہ صیام کی رحمتوں سے ہر گھر منورہوگا،رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہر مسلمان گھرمیں رہتے ہوئےاللہ تعالیٰ کی برکات و عنایات سمیٹےگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس: مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کے خلاف درخواست مسترد - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کے خلاف درخواست مسترد - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس کے علاج کے لیے تجرباتی دوا کے متاثر کن نتائج - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
گوگل کا کورونا کے خلاف لڑنے والے تمام کارکنان سے اظہار تشکرگوگل کا کورونا کے خلاف لڑنے والے تمام کارکنان سے اظہار تشکر ویڈیو لنک: DailyJang StandTogether SamnaCorona
مزید پڑھ »
کورونا وائرس کے خلاف اینٹی وائرل دوا کا بندروں پر کامیاب تجربے کا دعویٰکورونا وائرس کے خلاف اینٹی وائرل دوا کا بندروں پر کامیاب تجربے کا دعویٰ CoronaVirus Monkeys AntiviralDrugs Remdesivir Vaccine Trial Scientists
مزید پڑھ »