چیف جسٹس نے قرنطینہ مراکز کی صورتحال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر قرنطینہ سنٹرز کی حالت زار کی ویڈیوز چل رہی ہیں جن میں مشتبہ مریض ویڈیوز میں تارکین وطن کو کہہ رہے ہیں کہ وہ باہر مر جائیں لیکن پاکستان نہ آئیں۔‘
عدالت نے سماعت کے دوران سوال اُٹھایا ہے کہ اس بیماری کی روک تھام کے لیے صرف ایک ہی چینی کمپنی سے کیوں سارا سامان خریدا جا رہا ہے۔
سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جو اخراجات ہوئے ہیں ان کے بارے میں جواب دینے کے لیے این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کمرۂ عدالت میں موجود ہیں جس پر بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’عدالت کی تشویش اخراجات سے متعلق کم اور سروسز کے معیار پر زیادہ ہے‘۔
چیف جسٹس نے قرنطینہ مراکز کی صورتحال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’وہاں پر دس، دس لوگ ایک ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا پر قرنطینہ سنٹرز کی حالت زار کی ویڈیوز چل رہی ہیں جن میں مشتبہ مریض ویڈیوز میں تارکین وطن کو کہہ رہے ہیں کہ وہ باہر مر جائیں لیکن پاکستان نہ آئیں‘۔اس سے قبل پیر کو سماعت کے بعد عدالت نے پاکستان بھر میں شاپنگ مالز کو کھولنے کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ ہفتے اور اتوار کے روز بھی چھوٹی مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی...
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو چھوٹے تاجر کورونا کی بجائے بھوک سے مر جائیں گے۔ صوبہ پنجاب کے ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر سے ہی شاپنگ مالز کھول دیے جائیں گے۔سماعت کے دوران قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے یعنی این ڈی ایم اے کے ممبر نے چیف جسٹس کے استفسار پر عدالت کو بتایا کہ اُنھیں حکومت کی طرف سے 25 ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ صوبوں کو بھی اربوں روے دیے گئے ہیں اور احساس پروگرام اس سے الگ...
چیف جسٹس نے این ڈی ایم اے کے ممبر سے استفسار کیا کہ کورونا کے ایک مریض پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کا کیا جواز ہے جس پر این ڈی ایم اے کے ممبر کا کہنا تھا کہ یہ رقم میڈیکل آلات، کٹس اور قرنطینہ مراکز پر خرچ ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کورونا پاکستان میں اس لیے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مارکیٹیں کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، شبلی فراز -اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران پورا ہفتہ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا غیر مقدم کرتے ہیں، یومیہ اجرت پرکام کرنےوالےمزیدلاک ڈاؤن کےمتحمل نہیں ہوسکتے ہمیں …
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں، سعید غنی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کے پی میں قرنطینہ سے بھاگنے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگاخیبر پختونخوا حکومت نے وبائی امراض کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈيننس نافذ کردیا تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد 14 ہزار متاثرین میں وائرس کی تشخیص، 285 اموات، دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 47 لاکھ سے بڑھ گئی - BBC Urduکورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور تین لاکھ سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں متاثرین کی کل تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس میں سے 14 ہزار متاثرین صرف گذشتہ نو دنوں میں سامنے آئے ہیں جب سے ملک میں لاک ڈاؤن میں بڑی حد تک نرمی کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن میں نرمی ختم، سختی کے احکامات جاری - ایکسپریس اردوحالات اس ایسے نہیں کہ ہم عید کی شاپنگ کریں بلکہ اس سال عید سادگی سے منانی چاہیے، وزیر اعظم راجہ فاروق
مزید پڑھ »
مبینہ کرپشن کے الزام میں میئر اسلام آباد 90 دن کے لیے معطل - ایکسپریس اردوشیخ انصر کا وفاقی حکومت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
مزید پڑھ »