کویت میں تاریخ رقم، 8 خواتین جج کے منصب پر فائز ARYNewsUrdu
کویت سٹی: کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 8 خواتین جج بننے جارہی ہیں، کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق علی الغانم کا کہنا ہے کہ فیصلے کی بدولت کویتی خواتین ترقی کے عمل میں مزید آگے بڑھیں گی۔
عرب میڈیا کے مطابق کویت کے پبلک پراسیکیوٹر ضرار العسعوسی نے 8 خواتین کو پراسیکیوشن سے ترقی دے کر جج کے منصب پر فائز کیا ہے، اب یہ خواتین اعلیٰ عدالتی کونسل سے اس کی منظوری کی منتظر ہیں۔ کویت خلیجی ممالک میں چوتھا ملک ہے جہاں خواتین جج کے منصب پر فائز کی جارہی ہیں، عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت کی اعلیٰ عدالتی کونسل کا اجلاس منگل کو ہوگا جس میں خواتین کو جج بنائے جانے کے فیصلے کی منظوری دی جائے گی، یہ خواتین ستمبر کے شروع سے بحیثیت جج کام کرنا شروع کردیں گی۔
کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق علی الغانم نے کہا ہے کہ جج کے منصب پر کویتی خواتین کے تقرر کے فیصلے کا انتظار تھا، اس کی بدولت کویتی خواتین ترقی کے عمل میں مزید آگے بڑھیں گی۔جج مقرر کی جانے والی 8 خواتین میں فاطمہ عبد المنعیم عطیہ، فاطمہ فیصل الکندری، فاطمہ یعقوب الفرحان، سنابل بدر الحوطی، بشائر عبدالجلیل علی، بشائر صالح الرقدان، راوی عسام الطبطبائی اور لولوۃ ابراہیم الغانم شامل ہیں۔
خیال رہے کہ کویت خلیجی ممالک میں پہلا نہیں جو عدلیہ میں خواتین کی تقرری کر رہا ہے، اس سے قبل امارات، قطر اور بحرین بھی اپنے یہاں عدلیہ میں خواتین کی تقرریاں کر چکے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چین کے ساتھ کشیدگی کے دوران نریندر مودی کے لیہ دورے کے کیا معنی ہے؟چین اور انڈیا کی فوجوں کے درمیان 15 اور 16 جون کی درمیان شب دست بدست لڑائی میں 20 انڈین فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ کے علاقہ لیہ کا اچانک دورہ کیا۔
مزید پڑھ »
ویڈیو سکینڈل: احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نوکری سے برطرفلاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ارشد ملک نے دسمبر 2018 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل مل کے مقدمے میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔
مزید پڑھ »
نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا گیالاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا گیا ، ویڈیواسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے پر برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھ »
نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف - ایکسپریس اردوارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد برطرف کیا
مزید پڑھ »
برطرف جج کے بدعنوان فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دیا جائے، مریم نوازانصاف کبھی ادھورا نہیں ہوتا۔ مکمل انصاف کا تقاضہ ہے کہ جس طرح جج کو برطرف کیا گیا ہے اسی طرح اس کے بدعنوان فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دیا جائے، مریم نواز Read More : MaryamNawaz ArshadMalik NawazSharif PMLN Newsonepk
مزید پڑھ »