کچرے کی وجہ سے برسات میں کراچی ڈوب گیا: سندھ ہائیکورٹ تفصیلات جانئے: DailyJang
عدالتِ عالیہ میں کراچی میں بارش کے بعد ہونے والی گندگی اور پانی کے نکاس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ضلع وسطی میں کچرا نہ اٹھانے اور ناقص نکاسیٔ آب کے نظام پر عدالت برہم ہو گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں گندگی غلاظت اور کچرا نہ اٹھانے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین شیخ نے ریمارکس دیئے کہ کراچی کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔جسٹس خادم حسین شیخ کا کہنا ہے کہ کچرے کی وجہ سے برسات میں کراچی ڈوب گیا، کراچی کا ڈوبنا بڑا المیہ ہے جس کا کسی کو احساس ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور کچرا نہ اٹھانے کی وجہ سے کراچی ڈوبا، ہر ادارہ ایک دوسرے پر ذمے داری ڈالتا ہے۔جسٹس خادم حسین شیخ نے مزید کہا کہ کسی نے دیکھا کہ کراچی میں گاڑیاں بارش کے پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں؟ لوگ گھروں سے اپنے بچوں کو نہیں نکال پا رہے تھے۔ سندھ ہائی کورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ برسات میں لوگوں کے گھر اور سامان سب تباہ ہو گیا، کیا ہم میں سے کوئی گندے پانی میں جا سکے گا؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیپرا کا کراچی میں حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے اموات کا نوٹسکراچی: کرنٹ لگنے سے اموات، نیپرا کا نوٹس ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
نیپرا کا کراچی میں حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے اموات کا نوٹس - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
نیپرا کا کراچی میں حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے اموات کا نوٹس - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی عوام سے عیدالاضحیٰ، محرم میں احتیاط کی اپیلاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی کہ عید الاضحیٰ اور محرم پر احتیاط کر لی تو ممکن ہے کہ سیاحتی مقامات، ریسٹیورنٹ، اسکول اور کالجز سمیت دیگر مقامات جلد کھول دیے جائیں SamaaTV
مزید پڑھ »
حکومت کی کمیشن رپورٹ کی روشنی میں شوگر مافیا کیخلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایتحکومت کی کمیشن رپورٹ کی روشنی میں شوگر مافیا کیخلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت pid_gov PTIofficial
مزید پڑھ »
عمر اکمل کی اپیل پر پابندی کی مدت میں ڈیڑھ برس کی کمی - BBC News اردومشکوک افراد سے روابط کے الزام میں پابندی کا سامنا کرنے والے پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی اپیل پر ان پر عائد تین سالہ پابندی کی مدت کم کر کے ڈیڑھ برس کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھ »